آسمان کے فرشتے دو بار روئے ہیں ، ایک ۔۔ جب حضرت اسمٰعیل علیہ السّلام کی گردن پہ چُھری چلنے لگی تھی تو اسوقت آسمان کے فرشتے روئے تھے اور ایک ۔۔۔ کب؟
جب پیارے نبی صلّی اللہ علیہ وسلّم کو طائف میں پتھر پڑے اور آپ صلّی اللہ علیہ وسلّم بے ہوش ہو کے گِرے ۔۔ تو اسوقت آسمان کے فرشتے روئے تھے ۔
شبِ معراج میں پہلے آسمان پہ کس پیغمبر علیہ السّلام نے پیارے نبی صلّی اللہ علیہ وسلّم کا استقبال کیا ؟
حضرت آدم علیہ السّلام نے ۔
دوسرے آسمان پہ کس پیغمبر علیہ السّلام نے پیارے نبی صلّی اللہ علیہ وسلّم کا استقبال کیا ؟
ایک ہی خاندان کے تین نبیوں نے ۔۔ حضرت یحییٰ ، حضرت زکریا ، اور حضرت عیسیٰ علیہم السّلام نے دوسرے آسمان پہ پیارے نبی صلّی اللہ علیہ وسلّم کا استقبال کیا ۔
تیسرے آسمان پہ کس پیغمبر علیہ السّلام نے پیارے نبی صلّی اللہ علیہ وسلّم کا استقبال کیا ؟
حضرت یوسف علیہ السّلام نے ۔
چوتھے آسمان پہ کس پیغمبر علیہ السّلام نے پیارے نبی صلّی اللہ علیہ وسلّم کا استقبال کیا ؟
حضرت ادریس علیہ السّلام نے ۔
پانچویں آسمان پہ کس پیغمبر علیہ السّلام نے پیارے نبی صلّی اللہ علیہ وسلّم کا استقبال کیا ؟
حضرت ہارون علیہ السّلام نے ۔
چھٹے آسمان پہ کس پیغمبر علیہ السّلام نے پیارے نبی صلّی اللہ علیہ وسلّم کا استقبال کیا ؟
حضرت موسیٰ علیہ السّلام نے ۔
شبِ معراج میں نبی صلّی اللہ علیہ وسلّم نے جنت میں تلاوتِ قرآن کی جو آواز سُنی ۔۔ وہ کن صحابی کی آواز تھی ؟ [جو مدینے میں تلاوت کررہے تھے اور ساری جنت کو وہ تلاوت سنائی جارہی تھی]
حضرت حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ ۔
اسکا کیا سبب بتایا گیا ؟
--??--
-------------
بیان کا عنوان : "حضور صلّی اللہ علیہ وسلّم کا پاکیزہ خاندان"
----------------------------