
وعلیکم السلام عائشہ صدیقہ
نئی دلہن کا ویلکم تو ہمیں بہت عمدگی سے کرنا چاہئے

یہ تو بتائیے کہ "کے پی" کی تعریف کدھر سُنی ؟

آپکا اندازہ بالکل درست ہے آپکو انشاءاللہ نئی رشتے داریاں نبھانے میں اور سبکی توقعات پہ پورا اترنے میں یہاں سے بہت مثبت رہنمائی ملے گی۔

پکوان ہو، یا سلیقہ شعاری، رشتے ناطے ہوں یا سُگھڑاپہ ۔۔ ہمارا "کے پی" ایک ماں کی طرح سب بیٹیوں کو اچھی نصیحت کرتا ہے۔ آپ بھی اس شفیق اور بے غرض کمیونٹی کا حصہ بن کر بہت خوشی محسوس کرینگی .. اور یقیناً ایک اچھی بہو ، ایک اچھی شریکِ حیات ثابت ہونگی آمین

اللہ آپ کے نصیب نیک کرے آمین