مولانا صاحب کی انتھک محنت اور کاوشوں کا نتیجہ:
http://www.darsequran.com/speech/speech.php
جب بھی یہ تفسیر سُننے کا ارادہ کرلیں توجس ترتیب سے ویب سائٹ میں موجود ہے اسی ترتیب سے سنیں
یعنی سورہ الناس سے شروع کریں
میں یہ تاکید بار بار اسلئیے کرتی ہوں کہ مولانا صاحب نے بالکل استاد کی طرح پڑھانا شروع کیا ، شروع میں اپنا لہجہ اور انداز بھی نرم رکھا تھا , زیادہ سختی نہیں کی ،اور سامع کے مانوس ہونے کے ساتھ آگے کی سورتوں میں کہیں کہیں حسبِ ضرورت سختی بھی آجاتی ہے، کہیں ڈانٹ ڈپٹ، اور کہیں خفگی ۔۔ لیکن ہمیں بُری نہیں لگتی ، کیونکہ ہم ایک پُرانے شاگرد کی طرح مانوس بھی ہوچکے، اور واقف بھی ہیں ، کہ یہ سختی ۔۔ مضمون كا ، حالات كا اور ہماری لا پرواہی کا تقاضہ ہے اورہماری اصلاح کے لئیے از حد ضروری ہے ۔۔۔ لیکن اگر کوئی نیا سامع، براہِ راست سورہ البقرہ ..یا درمیان سے کسی سورہ کا انتخاب کرے تو، پہلی دفعہ ہی میں ایسی سختی سُن کے بد دِل ہونے کا خدشہ ہے ۔ "کہ یہ کیا انداز ہوا تفسیر بیان کرنے کا؟" -- اسلئیے جو سامعین اپنی اصلاح کے خواہشمند ہیں وہ خلوصِ نیت سے ترتیب وار ابتدا کریں اور ثابت قدمی اور دل جمعی سے اللہ کی رضا کے لئیے جاری رکھیں۔
http://www.darsequran.co...speech_htmls/parah30.php
جون 2003 سے شروع کیا گیا یہ سلسلہ دنیا بھر میں جانے کتنے افراد کی طرزِ زندگی اور مقصدِ زندگی تبدیل کرچکا۔ ہم بھی اجر و ثواب کے ساتھ ساتھ ,اپنی زندگی میں بہتری اور اصلاح کے بھی طلبگار ہیں ۔۔ طالب بن کر سُنیں ۔۔ اللہ سے رُشد و ہدایت مانگیں عمل کی نیّت سے ، یک سُوئی سے سُنیں ۔۔ اللہ عمل کرنا آسان بنائیگا .. مولانا صاحب کے ایصالِ ثواب کے لئیے سُنیں ۔۔ بقول مولانا صاحب کے "ثواب ایصال تو تب ہوگا، جب وصول ہو ، اور جو چیز وصول ہی نہیں ہوئی وہ ہم ایصال کیا کریںگے ؟ " .. اللہ ہم سبکا حامی و ناصر ہو آمین
--