walaikum assalam Aafiaa .. ji haan har pareshani mn, har takleef mn parh saktay hain.aj hum sub hi kisi na kisi tareeqay sy pareshan hain, kia hi acha ho jo sirf Allah sy law laga len
sirf Usi ko kaarsaaz maanen
sirf Usi sy ajr ki umeed rakhen
Usko khush karnay k liay Uski raza mn raazi hojaen.
.
http://www.darsequran.co...speech_htmls/parah07.php
must listen ...
بیان کا عنوان : اللہ کا مقام پہچانئیے
.
ڈاکٹر ہمارے فائدے کے لئیے انجکشن لگاتا ہے ،آپریشن کرتا ہے، ہمیں تکلیف ہوتی ہے، لیکن ہم شکریہ ادا کرتے ہیں کہ بڑا مہربانی کا سلوک کیا،
وہ باپ جسکے دل میں اپنی اولاد کے لئیے رحمت ہے ۔۔ وہ اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت کے لئیے فکرمند رہتا ہے اور اسکو سختی بھی کرنی پڑے تو وہ سختی کرتا ہے ۔۔ اور یہ سختی کرنا بھی اسکی محبت و رحمت کا تقاضا ہے
تو اللہ تو ارحم الرّٰحمین ہے ، وہ سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے
۔۔ اللہ کی طرف سے جو کچھ ہے وہ رحمت ہے
اسکی طرفسے نعمت بھی رحمت ہے اور نعمت سے محرومی بھی رحمت ہے
صحت بھی رحمت ہے اور بیماری بھی رحمت ہے
اولاد کا ملنا بھی رحمت ہے اور اولاد کا نہ ملنا بھی رحمت ہے
زندگی بھی رحمت ہے اور موت بھی رحمت ہے
اِبتلا اور آزمائش بھی رحمت ہے
یہ بیماری، یہ بخار ، یہ تکلیفیں ۔۔ یہ بھی اسکی طرفسے رحمت ہیں