ایک مسلمان کے لئیے دعائے خیر کرنے کے لئیے ہمیں ان ریمائنڈرز کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس ٹاپک ہی کو لے لیجئیے ۔۔ اپریل ۲۰۱۱ سے اب جنوری ۲۰۱۲ تک ہم میں سے کتنے ممبرز نے اس بہن کے لیئے صلات الحاجات پڑھی کتنی دفعہ پڑھی؟ اس دوران ہماری یہ بہن کتنی دفعہ تڑپی درد سے، بھوک سے، کتنی دفعہ روئی، کیا کیا جھیلا اس نے اکیلے .. ہم سوچنے کے بھی روادار نہیں۔۔ اس دوران ہم کو کتنی بار احساس ہوا اُن نعمتوں کا جو ہمارے پاس ہیں اور عافیہ اور کئی بےشمار قیدیوں کے پاس نہیں؟ گھر کا سکون، تین وقت کا کھانا، سَیر تفریح، بے فکری ، ہمارے اپنے ہماری نظروں کے سامنے، ان گنت نعمتیں ہیں جنکی ہمکو قدر تک نہیں، جنکا ہم شکر بھی ادا نہیں کر پائے اب تک۔ ہمارے دل کیوں اتنے سخت ہوگئے ہیں؟
..
میرے اللہ ! رحم فرما کرم فرما
عافیہ صدیقی پر اور اس جیسے سب بےبس اور مجبور مسلمانوں پر آمین۔
میرے اللہ ! تیرے خزانے میں کسی چیز کی کمی نہیں، تیرے اختیار میں سب کچھ ہے
پروردگار! ہم گناہگاروں کو معاف فرمادے اور ہماری دعائیں قبول فرما آمین۔
میرے اللہ! ہمارے دلوں کی سختی کو دُور فرما آمین
.