.
.
اسکے علاوہ ایک آزمودہ دعا یہ بھی ہے
میری امی [اللہ اُنکو جنت الفردوس کے اعلیٰ درجات عطا فرمائے آمین] جب تک حیات تھیں
میرے ابوجی اور پھپوجان کی صحت کے لئیے بلا ناغہ یہی پڑھا کرتی تھیں
روزانہ فجر کی سنت اور فرض کے درمیان 41 بار سورہَ الفاتحہ اسطرح پڑھ کے [ایک بوتل] پانی پہ دم کریں کہ
ہر دفعہ "بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم" کے "م" کے ساتھ "الحمد للہ" کا "ل" مِلائیے
[۔۔ مِ الحمدللہ رب العٰلمین ۔۔اور آخر تک پوری سورہ پڑھیں]
اور یہ پانی اگلے دن فجر تک پِلا کے ختم کردیں، خاص کر دوا کھاتے ہوئے یہی پانی استعمال کریں ۔ پھر اگلے دن بوتل دوبارہ بھر کے , اسمیں دوبارہ پڑھ کے دم کریں
یہ کسی بھی مرض کے لئیے پڑھ سکتے ہیں، بس یہ یاد نہیں آرہا کہ کتنے دن تک پڑھنا ہے یہ ؟ ہوسکتا ہے یہاں آنے والی ممبرز میں سے کوئی بتا سکیں