zashah wrote:
قد بڑھانے کا آزمودہ روحانی عمل
آج کل سب سے اہم مسئلہ ہے کہ قد کا نہ بڑھنا۔ اس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں۔ اس مسئلے کے سبب لڑکیوں اور لڑکوںکے رشتے جلد طے نہیں ہو پاتے۔ میرے ساتھ بھی کچھ اسی طرح کا مسئلہ تھا۔ اس میں ایک بڑی رکاوٹ یہ ہے کہ گلے کے غدود کا بڑھ جانا۔ پہلے ان غدود کا علاج کیا جائے اور کھٹی، تیز مرچ و مصالحہ و چٹ پٹی اور تلی ہوئی چیزوں سے اجتناب کیا جائے۔ آج سے کچھ سال پہلے 2004ءمیں، میں نے میٹرک کا امتحان دیا سب لڑکوں کا قد مجھ سے بڑا تھا اور وہ مجھ پر آوازیں کستے تھے۔ میں نے دوسرے (ہومیوپیتھی) علاج کروائے، اس سے کچھ فرق تو پڑا مگر اتنا جلد اور تیز اثر نہیں پڑا جتنا کہ میں نے کلام پاک کے اس وظیفے سے حاصل کیا۔ میٹرک کے امتحان کے بعد فراغت تھی۔ ایک دن اخبار کے میگزین میں سے قد بڑھانے کا عمل (نسخہ) پایا۔ میں نے یقین کامل اور توکل علی اللہ کر کے شروع کر دیا۔ قارئین! یقین کریں کہ میرا قد تقریباً 6,5 انچ کے قریب 6 ماہ کے اندر اندر بڑھ گیا۔ پھر میں نے اور بھی مزید (مدت) دنوں تک جاری رکھا اور اب تک جاری ہے۔ اب میرا قد تقریباً پانچ فٹ اور چھ انچ کے قریب پہنچ چکا ہے ۔ اس عمل کی مدت پابندی کے ساتھ چھ ماہ ہے۔ یقین کامل شرط ہے۔ نماز اور روزہ کی پابندی لازم ہے۔ گناہوں اور جھوٹ سے بچنا اور سچ بولنا شامل ہے۔ یہ میرا مشاہدہ اور تجربہ ہے۔
(اجزائ) آدھا گلاس پانی۔ پہلے درود ابراہیمی ایک بار پڑھیں۔ اس کے بعد پھر سورة یوسف کی پہلی آیت ( تین مرتبہ)
الٓرo تِلکَ اٰیٰتُ الکِتٰبِ المُبِینِ
اَلرَّحِیمُ اَلرَّحِیمُ اَلرَّحِیمُ یَااَللّٰہُ یَامُرِیدُ
( لکھی ہوئی ترتیب سے پڑھیں)۔اس کے بعد ایک بار درود ابراہیمی پڑھیں۔گلاس پر پھونک مار کر تصوراتی طور پر اپنے قد کو بڑھتا ہوا خیال کر کے پانی بیٹھ کر تین سانسوں میں پی لیں۔ یہ عمل ایک مرتبہ صبح اور ایک مرتبہ شام کریں۔ یاد رہے کہ مستقل مزاجی لازمی ہے۔ اگر کوئی ناغہ آئے تو (اگلے دن) مزید ایک دن پڑھیں۔ اللہ کے ہاں دیر تو ہو سکتی ہے اندھیر نہیں۔ جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں کہ شیطان بنے ہوئے کاموں کو بگاڑنے میں دیر نہیں لگاتا۔( سب قارئین سے دعاﺅں کی درخواست ہے )۔
wao,Mashallah buhat khushi hui,ka app apna maqsad main qamyab hoen.
or waqai sister ajkal yeh aik buhat common problem ban gia hai,taqreban her koi is masla ki waja sa parashan hai,or buhat kaam log asa hain,jin ki agar yeh problem solve ho jia to wo dosron sa share karain,mazaq urana wala toh buhat hota hain,magar problem ka haal batana wala buhat kam.
Inshallah main bhi apki iss advice per zaror amal karon gi,plz ap dua kijia ga,
isi forum per aik sister nain kaha tha kah yeh amal likh ker ghool ker pina hai,but ap na bola ka sirf parh ker pi lain,plzz zara guide karain ka kasa yeh amal kerna hai.thanks