سورہ الاخلاص کا ایک اور نام سورہ توحید بھی ہے ، اسلئے کہ اسمیں عقیدہَ توحید بیان ہوا ہے
اسے سورہَ نجات بھی کہا جاتا ہے، اسلئے کہ اس سورت کے مضمون پر ایمان رکھنے والا جہنم کی آگ سے نجات پاجاتا ہے
اسکو سورہَ ولایہ بھی کہا جاتا ہے ، اسلئے کہ جو شخص دل کی گہرائی سے اس سورہ کو پڑھ لیتا ہے ، اور اس پر ایمان لے آتا ہے وہ اللہ کے اولیاَ میں سے ایک ولی بن جاتا ہے
اسکو سورہَ اساس بھی کہا جاتا ہے [اساس کا معنیٰ بنیاد] اسلئے کہ یہ سورہ دِین کی بنیاد پر مشتمل ہے ، دِین کی بنیاد ،عقیدہَ توحید ہے اور اگر اس بنیاد میں کوئی کمزوری ہو ۔۔ تو اِس پر اُٹھنے والی ساری عمارت میں کمزوری ہوگی اور اگر یہ بنیاد مضبوط ہے تو انشاءاللہ اِس پر جو عمارت اُٹھے گی وہ عمارت بھی بڑی مضبوط ہوگی۔
http://www.darsequran.co...speech_htmls/parah30.php
بیان کا عنوان : توحید کی حقیقت