our riwayetee recipe ..
پالک اور چنے کی دال
ایک گڈّی پالک [اندازاً آدھا کلو] .. 3 ٹیبل سپون چنے کی دال
پیاز دو عدد درمیانی سائز کی .. ٹماٹر دو عدد درمیانے سائز کے
ادرک لہسن کا پیسٹ آدھا ٹی سپون
-
پالک صاف کرلیں [دھولیں ، کاٹ لیں اور چھلنی میں رکھ دیں] اور دال بھی صاف کرکے آدھا گھنٹہ بھگودیں ۔
اب دال اتنی گلائیں کہ دانہ ثابت رہے
اب پیاز باریک کاٹ کر گرم تیل میں ہلکی گلابی کریں اور ادرک لہسن کا پیسٹ اسمیں شامل کریں ۔
تھوڑا سا بھون کر حسبِ ذائقہ ہلدی اور پسی لال مرچ شامل کر کے ، باریک کٹے ہوئے ٹماٹر اور حسبِ ذائقہ نمک شامل کر کے بھونیں ۔۔ یہاں تک کہ ٹماٹر گُھل جائیں اور مسالے کا تیل الگ نظر آنے لگے
اب اسمیں دال اور پالک شامل کر کے، مکس کر کے ہلکی آنچ پر ڈھک کر رکھ دیں۔
تھوڑی تھوڑی دیر میں چیک کریں
پالک کا پانی سوکھ جائے اور تیل الگ نظر آنے لگے تو چولھا بند کردیں۔
-x-