Rank: KP Newbie
Groups: Member
Joined: 5/26/2009(UTC) Posts: 13 Points: -181 Location: Pakistan
Was thanked: 2 time(s) in 1 post(s)
|
رجب كى ستائيسويں رات كو اسراء و معراج كا جشن منانے كا حكم كيا ہے ؟
الحمد للہ:
اسراءاور معراج كى شب اللہ عزوجل كى ان عظيم الشان نشانيوں ميں سے ہے جونبي کريم صلي اللہ عليہ وسلم كى صداقت اوراللہ کے نزديک آپ کے عظيم مقام ومرتبہ پر دلالت کرتي ہے، نيز اس سے اللہ عزوجل كى حيرت کن قدرت اور اس کے اپني تمام مخلوقات پر عالى وبلند ہونے کاثبوت ملتا ہے.
اللہ تعالیٰ نے فرمايا:
{سبحان الذي أسرى بعبده ليلا من المسجد الحرام إلى المسجد الأقصى الذي بارکنا حوله لنريه من آياتنا إنه هوالسميع البصير }الاسراء (1).
پاک ہے وہ اللہ تعالیٰ جواپنے بندے کو رات ہي ميں مسجد حرام سے مسجد اقصى تک لے گيا جس کے آس پاس ہم نے برکت دے رکھي ہے، اس لئے کہ ہم اسے اپني قدرت کے بعض نمونے دکھائيں، يقينا اللہ تعالیٰ ہي خوب سننے والا اور ديکھنے والا ہے.
رسول اللہ صلي اللہ عليہ وسلم سے تواتر کے ساتھ ثابت ہے کہ آپ صلى اللہ عليہ وسلم کو آسمان پر لے جاياگيا، آپ صلى اللہ عليہ وسلم كى خاطر آسمانوں کے دروازے کھولے گئے يہاں تک کہ ساتويں آسمان سے آگے گزر گئے، وہاں پر آپ کے رب نے اپنے ارادہ کے مطابق آپ سے گفتگو فرمائي اور پانچ وقت كى نمازيں فرض کيں، اللہ عزوجل نے پہلے پچاس وقت كى نمازيں فرض کيں تھيں،پھر ہمارے نبي محمد صلى اللہ عليہ وسلم بار بار اللہ کے پاس جاتے اور تخفيف کا سوال کرتے رہے يہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے اسے باعتبار فرضيت پانچ وقت كى کرديا اوراجر وثواب پچاس نمازوں ہي کا باقي رکھا، کيونکہ ہر نيكى دس گنا بڑھائي جاتي ہے لہذا اللہ تعالیٰ ہي تمام تر نعمتوں پر حمد وشکر کا سزا وار ہے.
يہ رات جس ميں اسرا ومعراج کا واقعہ پيش آيا اس كى تعيين کے بارہ ميں کوئي صحيح حديث وارد نہيں ہے، بلکہ اس كى تعيين ميں جو روايتيں بھي آئي ہيں محدثين کے نزديک نبي صلي اللہ عليہ وسلم سے ثابت نہيں ہيں، اور اس شب کو لوگوں کے ذہنوں سے بھلا دينے ميں اللہ تعالیٰ كى کوئي بڑي حکمت ضرور پوشيدہ ہے، اور اگر اس كى تعيين ثابت بھي ہو جائے تو مسلمانوں کے لئے اس ميں كسى طرح کا جشن منانا يا اسےكسىعبادت کے لئے خاص کرنا جائز نہيں ہے، کيونکہ نبي صلى اللہ عليہ وسلم اور صحابہ کرام نےنہ تو اس ميں كسى طرح کا کوئي جشن منايا اور نہ ہي اسے كسى عبادت کے لئے خاص کيا، اور اگر اس شب ميں جشن منانا اور اجتماع کرنا شرعا ثابت ہوتا تو نبي صلي اللہ عليہ وسلم اپنے قول يا فعل سے اسے امت کے لئے ضرور واضح کرتے، اور اگر عہد نبوي يا عہد صحابہ ميں ايسي کوئي چيز ہوتي تو وہ بلا شبہ معروف ومشہور ہوتي اور صحابہ کرام اسے نقل کرکے ہم تک ضرور پہنچاتے کيونکہ انہوں نے نبي صلى اللہ عليہ وسلم سے نقل کرکے امت کو ہر وہ بات پہنچائي جس كى امت کو ضرورت تھي، اوردين کے كسى بھي معاملہ ميں کوئي کوتاہي نہ كى بلکہ وہ نيكى کے ہرکام ميں بڑھ چڑھ کر حصہ لينے والے تھےچنانچہ اگر اس شب ميں جشن منانے اور محفل معراج منعقد کرنے كى کوئي شرعي حيثيت ہوتي تو وہ سب سے پہلے اس پر عمل کرتے.
نبي صلى اللہ عليہ وسلم امت کے سب سےزيادہ خيرخواہ تھے، آپ صلى اللہ عليہ وسلم نے پيغام الہي کو پورے طور پر پہنچا کرامانت كى ادائيگي فرمادي،
لہٰذا اگر اس شب كى تعظيم اور اس ميں جشن منانا دين اسلام سے ہوتا تو آپ صلى اللہ عليہ وسلم قطعاً اسے نہ چھوڑتے اور نہ ہی اسے چھپاتے، ليکن جب عہد نبوي اور عہد صحابہ ميں يہ سب کچھ نہيں ہوا تو يہ بات واضح ہوگئى کہ شب معراج كى تعظيم اور اس کے اجتماع کا دين اسلام سے کوئي واسطہ نہيں ہے
اللہ تبارک وتعالیٰ نے اس امت کے لئے اپنے دين كى تکميل فرما دي ہے، اور ان پر اپني نعمت کا اتمام کرديا ہے، اور ہراس شخص پرعيب لگايا ہے جو مرضي الہي کے خلاف بدعات ايجاد کرے۔
http://www.islamqa.com/ur/ref/60288
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Rank: KP Princess
Groups: Member
Joined: 6/2/2009(UTC) Posts: 2,826 Points: 7,562  Location: karachi Thanks: 11 times Was thanked: 1 time(s) in 1 post(s)
|
لہٰذا اگر اس شب كى تعظيم اور اس ميں جشن منانا دين اسلام سے ہوتا تو آپ صلى اللہ عليہ وسلم قطعاً اسے نہ چھوڑتے اور نہ ہی اسے چھپاتے، ليکن جب عہد نبوي اور عہد صحابہ ميں يہ سب کچھ نہيں ہوا تو يہ بات واضح ہوگئى کہ شب معراج كى تعظيم اور اس کے اجتماع کا دين اسلام سے کوئي واسطہ نہيں ہے
beshak ye sab biddaat hay,or in ka denay islam say qatan koe wasta b nae hay,very nice post,jazakAllah
|
|
|
|
|
|
Rank: KP Expert
Groups: Member
Joined: 11/7/2008(UTC) Posts: 343 Points: 930 Location: Lahore
|
jazak Allah hu kair Abdullah LOVE ISLAM LOVE PAKISTAN 
|
|
|
|
|
|
Rank: KP Princess
Groups: Member
Joined: 3/21/2010(UTC) Posts: 1,103 Points: 2,348 Location: newyork
Thanks: 8 times Was thanked: 1 time(s) in 1 post(s)
|
JazakAllah Abdullah. Beyshak yeh sub bidaat hai and her bidaat gumrahi hai.
|
|
|
|
|
|
Rank: KP Princess
Groups: Member, Moderators
Joined: 1/19/2010(UTC) Posts: 1,308 Points: -2,092 Location: saudia arabia
Thanks: 1 times Was thanked: 18 time(s) in 14 post(s)
|
htt p://www.laulak.info/laulak-archives/laulak_1431/7%20x%201431%20HIJ/laulak.htm#10
|
|
|
|
|
|
Rank: KP Princess
Groups: Member, Moderators
Joined: 1/19/2010(UTC) Posts: 1,308 Points: -2,092 Location: saudia arabia
Thanks: 1 times Was thanked: 18 time(s) in 14 post(s)
|
|
|
|
|
|
|
Rank: KP Expert
Groups: Member
Joined: 5/4/2010(UTC) Posts: 449 Points: 1,208 Location: Pakistan
Thanks: 3 times Was thanked: 2 time(s) in 2 post(s)
|
Beshak Abu bakar sidique hein. Mujay ye bat nhe pta the isi saal mein pta chli hay k ye bidaat hay. ALLAH pak deen ko smjhny or phailany ki tofique ata fermayee. amin jazak ALLAH khair.
|
|
|
|
|
|
Rank: KP Princess
Groups: Member, Moderators
Joined: 1/19/2010(UTC) Posts: 1,308 Points: -2,092 Location: saudia arabia
Thanks: 1 times Was thanked: 18 time(s) in 14 post(s)
|
|
|
|
|
|
|
Rank: KP Princess
Groups: Member
Joined: 3/21/2010(UTC) Posts: 1,103 Points: 2,348 Location: newyork
Thanks: 8 times Was thanked: 1 time(s) in 1 post(s)
|
mujhay laga kay is topic ko dubara active karna chayeh taka log sahi rasta talassh kar sakay.
|
|
|
|
|
|
Rank: KP Princess
Groups: Moderators, Member
Joined: 5/20/2009(UTC) Posts: 1,347 Points: 2,620  Location: Riyadh(KSA) Was thanked: 10 time(s) in 10 post(s)
|
Jazak Allah khair Allah humein tamam biddat se mehfooz rakhe
|
|
|
|
|
|
Rank: KP Princess
Groups: Member
Joined: 3/21/2010(UTC) Posts: 1,103 Points: 2,348 Location: newyork
Thanks: 8 times Was thanked: 1 time(s) in 1 post(s)
|
|
|
|
|
|
|
Rank: KP Princess
Groups: Member
Joined: 10/13/2010(UTC) Posts: 1,710 Points: 5,160  Location: kuwait Thanks: 33 times Was thanked: 35 time(s) in 28 post(s)
|
.
.
سبحان اللہ
مولانا صاحب شھید کا قرآن کی تفسیر کا آخری بیان ، اتفاق سے واقعہَ معراج ہی کے بارے میں تھا ۔۔
اُس روز ، سورہَ الاسراء شروع ہوئی تھی۔ آپ سب بھی یہ سُن کر ضرور مستفید ہوں
http://www.darsequran.co...speech_htmls/parah15.php
اللہ تعالیٰ مولانا صاحب کو جنت الفردوس کے اعلیٰ درجات عطا فرمائے آمین۔ اور ہمارے اعمال میں بھی اخلاص عطا فرمائے آمین۔
|
|
|
|
|
|
Forum Jump
You cannot post new topics in this forum.
You cannot reply to topics in this forum.
You cannot delete your posts in this forum.
You cannot edit your posts in this forum.
You cannot create polls in this forum.
You cannot vote in polls in this forum.