.
"کسی بھی ٹاپک پہ لکھیں"
یہ ٹاپک تو نہیں ، بہت بڑا حادثہ ہے ۔۔ جس پہ دل کِرچی کِرچی ہے
لیکن سمجھ نہیں آیا کہ دل کا غبار اس فورَم کے کس ٹاپک پہ نکالوں ؟ تو اسی کا انتخاب کیا
http://www.bbc.co.uk/urd...e_family_storiy_ha.shtml
اللہ رحم فرما ۔۔ ان سبکی مغفرت فرما
انکے لواحقین کو صبر عطا فرما اور صبر کا بہترین اجر عطا فرما
آمین
۔۔۔
چھ ہزار روپے مہینہ ، آٹھ ہزار روپے مہینہ ۔۔۔!!!! کوئی غربت سی غربت ہے
کبھی ہم نے موازنہ کِیا ہے اپنے اور انکے طرزِ زندگی کا ؟ ہم تو بس اپنے سے اوپر دیکھنے کے عادی ہیں ، اسی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں
شُکر کے بجائے ناشکری نے ہمارے دِلوں میں گھر کرلیا ہے۔
کیا آج ان گھروں میں چولھا جلا ہوگا؟ اب ایک تنخواہ کا سلسلہ رُکنے پر ، گھر کا کونسا اگلا فرد روزی روٹی کے لئے میدان میں اترے گا؟
اُسکو کتنی تنخواہ پہ نوکری ملے گی؟
اور کہاں ملےگی؟
ہم میں سے کتنے ان خاندانوں کو ذاتی طور پہ جانتے ہیں؟
ہمارے پاس کیا ہے انکو دینے کے لئے؟
==