Join for FREE!  |  Sign In!  |  Submit Recipe!  |  Submit Your Blog

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Zubaida Tariq Urdu Recipes > Qabooli Biryani قبولی بریانی by Zubaida Tariq

Qabooli Biryani قبولی بریانی

Qabooli Biryani قبولی بریانی
Prep Time
20 - 25 Mins
Cook Time

1 Hour
Serves

6
Qabooli Biryani is distinct from other biyani because of addition of chickpeas lentils. It’s utterly scrumptious flavorsome dish made up with delicious spices. You should endeavor this for you own good.
Viewed: 7455
Source:  Zubaida Tariq
3 Ratings
2 out of 5 stars
 Rate It

  • (قیمہ ایک کلو ﴿ہاتھ کا کُٹا ہوا
  • باسمتی چاول ایک کلو
  • چنے کی دال ایک پیالی
  • دہی ایک پیالی
  • گرم دودھ ایک پیالی
  • (پودینہ ایک گٹھی ﴿باریک کٹا ہوا
  • زردے کا رنگ ایک چٹکی
  • ثابت ہری مرچ تین عدد
  • (ہری مرچ تین عدد ﴿کٹی ہوئی
  • لیموں چار عدد
  • (پیاز چار عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
  • (ثابت کالی مرچ چھ عدد ﴿کُٹی ہوئی
  • گھی یا تیل ڈیڑھ پیالی
  • سفید سرکہ ایک چائے کا چمچ
  • ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • کالا زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • (لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  • نمک حسب ذائقہ

  1. باسمتی چاول دھوکر پندرہ منٹ کے لیے بھگو دیں۔

  2. چنے کی دال بکھری بکھری اُبال لیں۔

  3. اب ایک دیگچی میں ہاتھ کا کُٹا ہوا قیمہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، پسی لال مرچ، ہلدی اور گھی ڈال کر پانی شامل کیے بغیر قیمہ بھون کر اُتار لیں۔

  4. پھر اُبلی دال کا پانی نکال کر دہی، باریک کٹا پودینہ، ہری مرچ، ثابت کُٹی کالی مرچ اور لیموؤں کا رس ملا دیں۔

  5. اس کے بعد ایک چھوٹی دیگچی میں گھی گرم کرکے باریک کٹی پیاز گولڈن کریں اور نکال کر اخبار پر پھیلا دیں، تاکہ وہ خستہ ہوجائے اور گھی کو دال میں ملا دیں۔

  6. ایک بڑی دیگچی میں چاول اُبالیں۔

  7. پانی میں پودینے کے چند پتے، ثابت ہری مرچ، زیرہ، سفید سرکہ اور نمک ڈال دیں۔

  8. جب چاول دو کنی اُبل جائیں تو پانی نکال کر چاول چھلنی میں رکھ دیں۔

  9. اس کے بعد چاول والی دیگچی میں نیچے تھوڑی سی چکنائی لگاکر چاولوں کی ایک تہہ لگائیں۔

  10. ان پر قیمے کی تہہ اور تھوڑی سی پیاز ہاتھ سے کچل کر ڈالیں۔

  11. اب چاول، قیمہ، پھر دال کی تہہ اور تھوڑی پیاز کچل کر ڈال دیں۔

  12. سب سے اوپر چاول ڈالیں۔

  13. پھر گرم دودھ میں زردے کا رنگ ملا کر شامل کریں۔

  14. ساتھ ہی بچی ہوئی تلی پیاز اور لیموں کا رس ڈال کر ڈھکیں۔

  15. اب اسے توے پر پانچ منٹ کے لیے تیز آنچ پر دَم دیں۔

  16. پانچ منٹ کے بعد ہلکی آنچ کریں۔

  17. بھاپ آنے پر تیار قبولی بریانی دہی کے رائتے اور اچار کے ساتھ سرو کریں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Qabooli Biryani قبولی بریانی recipe:

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping