Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Roti, Naan, Bread, Paratha Urdu Recipes > Focaccia Bread فوق آسیا بریڈ

Focaccia Bread فوق آسیا بریڈ

Focaccia Bread فوق آسیا بریڈ
Prep Time
2 Hours
Cook Time

20 - 25 Mins
Serves

4
Topped with Italian seasoning, capsicum, red chili and olive oil this Focaccia Bread is load with tones of flavor. A perfect bread to serve in breakfast, brunch and tea time.
Viewed: 4146
Source:  Zarnak Sidhwa
1 Ratings
1 out of 5 stars
 Rate It

  • میدہ تین کپ
  • نیم گرم پانی ایک چوتھائی کپ
  • خمیر اڑھائی چائے کا چمچ
  • چینی چار چائے کے چمچ
  • زیتون کا تیل ایک چوتھائی کپ
  • (زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچ (چھڑکنے کے لئے
  • نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
  • اٹالین سیزننگ ایک چائے کا چمچ
  • (لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (کٹی ہوئی
  • (پیاز ایک عدد چھوٹی (باریک سلائس میں کٹی
  • (ہری شملہ مرچ ایک عدد (سلائس میں کٹی ہوئی
  • (جالاپینو ایک عدد (سلائس میں کٹی ہوئی
  • (سمندری نمک چھڑکنے کے لئے (موٹا

  1. ایک پیالے میں نیم گرم پانی ڈالیں، اس بات کا خیال رہے کہ پانی بہت زیادہ گرم نہ ہو بلکہ نیم گرم ہو، اگر پانی بہت زیادہ گرم ہوا تو خمیر کو خراب کر دے گا۔

  2. اب نیم گرم پانی میں خمیر، چینی، ایک چوتھائی کپ زیتون کا تیل اور میدہ شامل کردیں۔

  3. ان اجزاء کو اچھی طرح مکس کرکے اکٹھا کرلیں، تاکہ ڈو بن جائے اور ایک بال کی شکل میں آجائے۔

  4. مکس کرنے کے بعد ڈو چپ چپی ہوجائے گی۔

  5. اب ہتھیلی پر تھوڑا سا تیل لگالیں اور چپ چپی ڈو کو اٹھا کر گریس کئے ہوئے اسکوائر پین پر پھیلا دیں۔

  6. ڈو کو کپڑے یا کلنگ ریپ کی مدد سے ڈھانپ دیں اور ایک طرف رکھ دیں۔

  7. ڈو کو پھولنے دیں یہاں تک کہ اس کا پھیلاؤ ڈبل ہوجائے۔

  8. اس کا پھیلاؤ زیادہ ہونے میں ایک سے دو گھنٹے درکار ہیں یا پھر موسم پر انحصار کیا جاسکتا ہے۔

  9. انگلیوں کے اوپر والے حصہ پر تھوڑا سا گھی لگا کر ڈو کو انگلیوں کی مدد سے پریس کرلیں۔

  10. پھر اوپر اٹالین سیزنننگ، کٹی لال مرچ اور دو کھانے کے چمچ زیتون کا تیل چھڑک دیں۔

  11. پھر سلائس میں کٹی پیاز، شملہ مرچ اور جالاپینو کو پوری ڈو کے اوپر پھیلا دیں۔

  12. اوون کو دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرلیں۔

  13. پھر اوپر سمندری نمک چھڑک کر کر بیس سے پچیس منٹ کے لئے بیک کرلیں یہاں تک کہ اوپر والا حصہ ہلکا سنہرا ہوجائے۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Focaccia Bread فوق آسیا بریڈ recipe:

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping