اُبلے ہوئے آلوؤں کو اچھی طرح کُچل لیں۔
ایک کڑاہی میں آئل ڈال کر اس میں رائی، زیرہ، کری پتہ اور پیاز کڑ کڑالیں۔
اب چکن کیوب، ادرک پیسٹ، ہلدی، پسی لال مرچ، نمک، مونگ پھلی اور لیموں کا رس شامل کریں۔
پھر کچلے ہوئے آلوؤں کو ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے اس آمیزے کی بالز بنالیں۔
کوٹنگ کےلئے:
بیسن، چاول کا آٹا، ہرا دھنیا، ہری مرچ، اجوائن اور نمک کو پانی کی مدد سے گھول کر آلو کی بالز میں لگا کر تیل میں فرائی کریں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.