دال کو صاف کرکے دھو لیں اور دو سے تین پیالی گرم پانی میں ایک گھنٹہ بھگو کر رکھ دیں۔
پھر پانی اچھی طرح نتھار کر اس میں جائفل ڈال کر چوپر میں پیس لیں۔
دُودھ کو اُبالنے کے لئے رکھیں اور اُبال آنے پر اس میں چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں اور اتنی دیر پکائیں کہ دُودھ کی مقدار ایک چوتھائی (1/4) رہ جائے۔
دُودھ کو چولہے سے اُتار کر اس میں کھویا ڈال کر اچھی طرح ملالیں۔
بھاری پیندے کی کڑاہی میں گھی ڈال کر درمیانی آنچ پر گرم رکھیں، اس میں الائچی، بادام اور پستے ڈال کر کڑکڑالیں۔
اس میں پسی ہوئی دال ڈال کر درمیانی آنچ پر اتنی دیر بھونیں کہ اس کی رنگت سنہری ہو جائے۔
اس میں کھوئے کا مکسچر ڈال کر تھوڑی سی آنچ تیز کرکے بھونیں، جب رنگت گولڈن براؤن ہونے لگے تو آنچ ہلکی کرکے توے پر رکھ دیں۔
گھی علیحدہ ہونے پر چولہے سے اُتار لیں اور ٹرے میں پھیلا کر ڈال دیں۔
دس سے پندرہ منٹ بعد جب ٹھنڈا ہونے لگے تو قتلیاں کاٹ لیں۔
باریک کٹے ہوئے بادام پستے چھڑک کر اس منفرد حلوے کا لطف اٹھائیں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.