ماش کی دال کو رات بھر کےلئے پانی میں بھگو دیں۔
پھر پانی بہا کر اسے پیس لیں۔
اب اس میں نمک اور بیکنگ سوڈا ڈال کر مکس کریں اور ایک طرف رکھ دیں۔
پین میں تیل گرم کریں اور ایک بھرا ہوا چمچ مکسچر کا تیل میں ڈالیں اور بڑوں کو سنہرا ہونے تک فرائی کریں۔
فرائی کئے ہوئے بڑوں کو دس منٹ کے لئے گرم پانی میں بھگو دیں۔
اب بڑوں کو درمیان سے ہتھیلی میں ہلکا سا دبائیں تاکہ اس میں پانی نہ رہے اور اسے سرونگ پلیٹ میں نکال لیں۔
اب دہی میں نمک، لال مرچ، ادرک، زیرہ اور ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور بڑوں پر ڈال دیں۔
مزیدار دہی بڑوں کو املی کی چٹنی اور ہرے دھنیا کے ساتھ گارنش کرکے سرو کریں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.