قیمہ میں پیاز کاٹ کر ڈال دیں کالی مرچ اور تھوڑا سا نمک بھی شامل کر دیں۔
پھر انھیں گھی میں ڈال کر سرخ کرلیں۔
پھر تھوڑا سا پانی ڈال کر رکھ دیں تاکہ قیمہ گل کر نرم ہو جائے۔
قیمہ جب اچھی طرح گل جائے تو ہرا دھنیا ڈال کر اتار لیں اور ایک توے پر گھی ڈالیں۔
انڈے توڑ کر ایک پیالے میں تھوڑا سا پانی ڈال کر اس قدر پھینٹ لیں کہ سفیدی اور زردی یک جان ہو جائے۔
انڈوں کے اندر بھی حسبِ خواہش نمک ملا لیں۔
اس کے بعد پھینٹے ہوئے انڈے توے پر ڈال کر چمچ سے روٹی کی مانند گول پھیلا دیں۔
یہ بات یاد رکھیں کہ آنچ تیز نہیں ہونی چاہیئے۔
جب انڈے ہلکے ہلکے سرخ ہونے لگے تو قیمے کو انڈوں پر پھیلا دیں اور آہستہ آہستہ چابک دستی سے انڈے کو رول کرنا شروع کردیں۔
جب انڈے کی روٹی رول کی شکل میں لپٹ جائے تو ذرا سے گھی سے مزید چپڑ کرکے اتار لیں۔
قیمہ انڈے کے لذیذ رول تیار ہیں۔
میٹھی میٹھی یا ٹماٹروں کی چٹنی کے ساتھ تناول فرمائیں۔ بے حد لذیذ رول ہیں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.
it would be nice if the recipes could be in English. Thanks