Join for FREE!  |  Sign In!  |  Submit Recipe!  |  Submit Your Blog

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Chef Gulzar Hussain Urdu Recipes > چکن شوارما Chicken Shawarma by chef gulzar hussain

چکن شوارما Chicken Shawarma

چکن شوارما Chicken Shawarma
Prep Time
20 Mins
Cook Time

25 Mins
Serves

4 - 5
is a fast-food, healthy staple across the Middle East. Thinly sliced meat, wrapped in pita bread with veggies and sauce is a delicious meal. Usually serve with tahini sauce and hummus.
Viewed: 30993
Source:  Chef Gulzar Hussain in Cooking Show Live@9 on Masala TV Channel
70 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • مرغی بغیر ہڈی کے تین سو گرام
  • دہی آدھی پیالی
  • سرکہ دو کھانے کے چمچ
  • باربی کیو مصالحہ دو کھانے کے چمچ
  • لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
  • کالی مرچ کٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • لہسن دو جوے
  • نمک حسب ذائقہ
  • (سوس بنانے کے اجزا)
  • تِل کا پیسٹ آدھی پیالی
  • لیموں کا رس ایک چوتھائی پیالی
  • لہسن دو جوے
  • دہی دو کھانے کے چمچ
  • (فلنگ کے لیے اجزا)
  • مرچوں کا اچار ایک کپ
  • اچاری کھیرا آدھی پیالی
  • پیٹا بریڈ چار عدد
  • کھیرا ایک عدد
  • پیاز ایک عدد
  • ٹماٹر ایک عدد
  • سلاد کا پتہ تین سے چار عدد
  • ہرے، کالے زیتون ایک کپ (سلائس)
  • زیتون کا تیل دو سے تین کھانے کے چمچ

  1. ترکیب: (چکن بنانے کے لیے)

  2. چکن کے پیسز کو باریک سلائسز میں کاٹ لیں۔

  3. ایک پین میں تیل ڈالیں اور اس میں چکن کے سلائسز اور لہسن شامل کریں اور اچھی طرح سے فرائی کر لیں۔

  4. اب اس میں دہی، سرکہ، لیموں کا رس، نمک اور تکہ مصالحہ ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں اور خشک کر لیں۔

  5. ایک پلیٹ میں نکال کر ٹھنڈا کر لیں۔ چکن تیار ہے۔

  6. (ساس بنانے کا طریقہ)

  7. ایک باؤل میں تل کا پیسٹ، لیموں کا رس، دہی اور لہسن ڈال کر اچھی طرح سے مکس کر لیں۔

  8. اسے ایک پین میں ڈال کر فرائی کر لیں۔

  9. پھر ایک باؤل میں نکال لیں۔ سوس تیار ہے۔

  10. (سلاد بنانے کا طریقہ)

  11. ٹماٹر اور کھیروں کے پتلے سلائس کاٹ لیں۔

  12. سلاد کے پتوں کو باریک سلائس میں کاٹ لیں اور اسے ایک بڑے باؤل میں نکال لیں۔

  13. پھر اس میں ٹماٹر، کھیرا اور سلاد کے پتے شامل کر لیں۔

  14. اب اس میں زیتون کا تیل ڈالیں اور مرچوں اور کھیرے کا اچار شامل کر لیں۔ سلاد تیار ہے۔

  15. (پیٹا فلنگ کا طریقہ)

  16. ایک پین لیں اور اس میں پیٹا بریڈ کو ہلکا سا سینک لیں۔

  17. پھر اس کا پوکٹ کھولیں پھر اس میں چکن کا آمیزہ، سوس، زیتون کے سلائسز اور سلاد شامل کر لیں۔

  18. چکن شورما تیار ہے۔

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for چکن شوارما Chicken Shawarma recipe:

  1. dgfgtuyuijyrt

    on Dec 9 2011 11:29AM Report Abuse EET
  2. choclate cake bnana btaey

    on Nov 5 2011 2:15AM Report Abuse TUBAKHALID
  3. very nice

    on Sep 4 2011 11:44PM Report Abuse SHAKEEL