Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Curry Urdu Recipes > Chiker Cholay چکڑ چھولے by Chef Tahira Mateen

Chiker Cholay چکڑ چھولے

Chiker Cholay چکڑ چھولے
Prep Time
15 Minutes + Over Night
Cook Time

45 Minutes
Serves

6
Explore a genuine flavor of Chiker Cholay with this recipe. You have a choice to serve Chiker Cholay with boil eggs or chicken. It tastes great with both of along hot naan.
Viewed: 62028
Source:  Chef Tahira Mateen
44 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • چکن ایک کلو (بارہ ٹکڑے)
  • سفید چنے آدھا کلو
  • دال مسور 3/4 کپ
  • بیکنگ سوڈا آدھا چائے کا چمچ
  • ہلدی آدھا چائے کا چمچ
  • پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
  • دیگی مرچ ایک چائے کا چمچ
  • پسا دھنیا ایک چائے کا چمچ
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • تیل یا گھی 3/4 کپ
  • پیاز ایک عدد (باریک کٹا(
  • ادرک،لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • ٹماٹر دو سے تین عدد (باریک کٹے)
  • دہی 1/4 کپ
  • ادرک (باریک کٹا) ایک کھانے کا چمچ
  • اسپیشل چھولے مصالحہ دو کھانے کے چمچ
  • اْبلے انڈے چھ عدد
  • ہرا دھنیا، ہری مرچ گارنش کیلئے
  • اسپیشل چھولے مصالحہ
  • زیرہ (بھنا) تین کھانے کے چمچ
  • ثابت دھنیا (بھنا) دو کھانے کے چمچ
  • سونف(بھنی) ایک کھانے کا چمچ
  • اجوائن آدھا چائے کا چمچ
  • سونٹھ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • لونگ بارہ عدد
  • دار چینی چار سے پانچ عدد
  • بڑی الائچی چار سے پانچ عدد
  • چھوٹی الائچی چھ سے آٹھ عدد

  1. اسپیشل چھولے مصالحہ : ان سب کو پیس کے بوتل میں رکھ لیں اور جب چکڑ چھولے بنائیں تو دو کھانے کے چمچ استعمال کریں۔

  2. انی میں بیکنگ سوڈا ملا کے چنوں کو رات بھر کیلئے بھگو دیں اور صبح اْسی پانی میں اْبال لیں کہ نرم ہو جائیں۔

  3. دال مسور کچھ دیر بھگو کے اْبال لیں۔

  4. دال مسور کو چنوں میں ملا دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔

  5. تیل یا گھی میں چکن کو فرائی کر لیں جب رنگت بدل جائے اور چکن تھوڑا گل جائے تو اسے نکال لیں۔

  6. اْسی گھی میں پیاز کو ہلکا فرائی کرکے ادرک،لہسن پیسٹ،پسی لال مرچ،دیگی مرچ، ہلدی، پسا دھنیا،نمک،ادرک، ٹماٹر اور دہی ڈال کے اتنا پکائیں کہ سارا مصالحہ مکس ہو جائے اور گھی اوپر آ جائے۔

  7. اب اس میں چھوے اور دال کا مکسچر ڈال کے مکس کریں اور اسپیشل چھولے مصالحہ ڈال کے تیز آنچ پر مکس کریں۔

  8. لکڑی کے چمچ کی مدد سے چنوں کو دبائیں کہ وہ ٹوٹ جائیں اور مکس ہو جائیں۔

  9. اب چنوں کی آدھی مقدار نکال لیں اور اسے اْبلے انڈوں کے ساتھ پیش کریں اور باقی چنوں میں چکن شامل کرکے تھوڑا پکائیں۔

  10. ان دونوں کو ہرا دھنیا، ہری مرچ کے ساتھ سجا کے پیش کریں۔

  11. (نوٹ) چنوں کو براؤن رنگ دینے کیلئے ان کو دھو کر جب بھگونے کیلئے آخری پانی ڈالیں تو وہ نیم گرم ہو اور اْس میں ایک ٹی بیگ بھی ڈال دیں اور صبح اْسی پانی میں چنے اْبال لیں اس سے چنوں کی رنگت بازار کے چنوں جیسی آئے گی۔ اور اگر ٹی بیگ نہیں ہے تو تھوڑا سا قہوہ بنا کے پانی میں ڈال دیں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Chiker Cholay چکڑ چھولے recipe:

  1. I was finding this recipe and finally got it.Now im gona try this recipe.THANKs

    on Dec 3 2012 10:42AM Report Abuse AMNA TAHIR
  2. ap uhat acha khana banati ha hum na buhat si recipes try ki ha apki api

    on Aug 9 2012 12:57PM Report Abuse ANUM
  3. hy tahira api ur cooking is amazingggggggggggggggggg

    on Aug 9 2012 12:50PM Report Abuse MAIRA

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping