Join for FREE!  |  Sign In!  |  Submit Recipe!  |  Submit Your Blog

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Samina Jaleel Urdu Recipes > Beef Haleem بیف حلیم by Samina Jaleel

Beef Haleem بیف حلیم

Beef Haleem بیف حلیم
Prep Time
10 Mins
Cook Time

1 Hour
Serves

4 - 6
Haleem, also known as Daleem, is a tasty dish that is bit difficult to make. By cooking beef haleem with the help of Sara Riaz's recipe, believe it that you will cook very tasty and full of flavor.
Viewed: 16332
Source:  Samina Jaleel
24 Ratings
4 out of 5 stars
 Rate It

  • (گائے کا گوشت آدھا کلو (بغیر ہڈی کے، گلا ہوا
  • پیاز دو عدد
  • تیز پتے دو عدد
  • (جو ایک کپ (بھیگے ہوئے
  • (چنے کی دال ایک کپ (اُبلی ہوئی
  • (مونگ، مسور، ماش ایک کپ (اُبلی ہوئی
  • (گیہوں دو کپ (گَلی ہوئی
  • گھی ڈیڑھ کپ
  • ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • (گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ (ثابت
  • (گرم مصالحہ دو کھانے کے چمچ (پسا ہوا
  • ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  • لال مرچ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • :گارنشنگ کےلئے
  • لیموں حسبِ ضرورت
  • ہرا دھنیا حسبِ ضرورت
  • ہری مرچ حسبِ ضرورت
  • (ادرک حسبِ ضرورت (باریک کٹی ہوئی
  • پیاز حسبِ ضرورت

  1. سب سے پہلے پیاز کو آدھا کپ گھی میں فرائی کریں۔

  2. پھر اس میں گلا ہوا گوشت ڈال دیں۔

  3. اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ، نمک، لال مرچ، ہلدی، ثابت گرم مصالحہ اور تیز پتہ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

  4. پھر جو کو گَلا کر اس میں گیہوں کو شامل کردیں۔

  5. اب ایک پین میں گوشت، دالیں، جو اور آدھے گیہوں ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں اور اچھی طرح مِکس کریں۔

  6. اب اس میں حسبِ ضرورت پانی ڈال دیں۔

  7. اب اس میں تلی ہوئی پیاز کا بقیہ آئل اور گرم مصالحہ شامل کرکے اچھی طرح مکس کردیں اور ڈھانپ دیں۔

  8. پھر دھیمی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں۔

  9. کچھ دیر بعد گھوٹنے کی مدد سے ہلکا سا مکس کریں اور دوبارہ ڈھانپ دیں۔

  10. کچھ دیر پکنے کے بعد چولہے بند کرکے گھوٹنے کی مدد سے اچھی طرح گھوٹ لیں۔

  11. اب اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر بقیہ گیہوں بھی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر گھوٹتے رہیں۔

  12. اسے دوبارہ ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔

  13. اب ایک الگ پین میں گھی ڈال کر چولہے پر رکھیں اور پیاز ڈال کر ہلکا براؤن کرلیں اور اس پیاز سے حلیم پر بگھار لگا دیں۔

  14. پھر ہرے دھنیا، لیموں، ہری مرچ اور ادرک سے گارنش کرکے سرو کریں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Beef Haleem بیف حلیم recipe:

  1. kisey kam di haleem nai paki gosht zaya kita aaaaaaaaaaa

    on Jul 7 2014 4:01AM Report Abuse AYESHA
  2. i try this recipe...its so delicious.......

    on Nov 24 2012 6:10AM Report Abuse ANAM
  3. good one.

    on Aug 18 2012 3:28PM Report Abuse Guest

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping