Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Shireen Anwar Urdu Recipes > Black Forest Pudding Pie بلیک فوریسٹ پڈنگ پائی by Chef Shireen Anwar

Black Forest Pudding Pie بلیک فوریسٹ پڈنگ پائی

Black Forest Pudding Pie بلیک فوریسٹ پڈنگ پائی
Prep Time
25 Mins
Cook Time

20 Mins
Serves

4 - 5
A classic English dessert made with a crust and topped with black forest pudding. Black Forest Pudding Pie is an absolutely delicious twist of dessert that is perfect to serve any one.
Viewed: 10637
Source:  Chef Shireen Anwar In Masala Mornings On Masala Cooking TV Channel
12 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • شارٹ کرسٹ بیس کے لئے :مکھن چار اونس
  • چینی دو اونس
  • انڈے کی زردی ایک عدد
  • میدہ آٹھ اونس
  • ٹھنڈا پانی حسبِ ضرورت
  • فلنگ کے لئے: دُودھ دو کپ
  • چینی چھ اونس
  • کارن فلور تین کھانے کے چمچ
  • کوکو پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
  • انڈے دو عدد
  • مکھن ایک اونس
  • ونیلا ایسنس آدھا چائے کا چمچ
  • پانی ایک چوتھائی کپ
  • جیلیٹن پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  • کریم سجانے کے لئے

  1. شارٹ کرسٹ بیس کے لئے:ایک پیالے میں مکھن اور پسی چینی ڈال کر اچھی طرح بیٹ کریں۔

  2. پھر اس میں انڈے کی زردی شامل کریں اور اتنا بیٹ کریں کہ کریمی ہو جائے۔

  3. اس میں آہستہ آہستہ آٹھ اونس میدہ مکس کریں کہ آمیزہ کرمبل کی طرح ہو جائے۔

  4. اس کے بعد حسبِ ضرورت ٹھنڈا پانی ڈال کر نرم گوندھ لیں۔

  5. پھر نو انچ کی پائی پلیٹ کو گریس کریں۔

  6. پھر اسے گریس کی ہوئی پائی پلیٹ پر بچھا دیں۔

  7. کانٹے کی مدد سے اس میں اچھی طرح سوراخ کردیں اور ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم اوون میں بیس منٹ بیک کرلیں۔

  8. فلنگ کے لئے:ایک سوس پین میں دُودھ، چینی، کارن فلور، کوکو پاؤڈر اور انڈے ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں۔

  9. مسلسل پکائیں اور چمچ چلاتے رہیں، یہاں تک کہ آمیزہ گاڑھا ہو جائے۔

  10. پھر اس میں مکھن، ونیلا ایسنس اور پانی میں گھولا ہوا جیلیٹن پاؤڈر شامل کردیں۔

  11. اچھی طرح مکس کریں اور بیک کیے ہوئے پائی کرسٹ پر ڈال دیں۔

  12. اس کے بعد جمنے کے لیے فریز کر دیں۔

  13. آخر میں اسے پھینٹی ہوئی کریم سے سجا کر پیش کریں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Black Forest Pudding Pie بلیک فوریسٹ پڈنگ پائی recipe:

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping