ڈو کے لیے: پہلے ہلکے سے گرم دودھ میں خمیر کو حل کرلیں اور ساتھ ہی چینی بھی شامل کر دیں۔
جب خمیر اچھی طرح سے حل ہو جائے تو اس میں انڈے کی زردی بھی شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔
اب اس میں میدہ، نمک اور گھی شامل کرکے اچھی طرح گوندھ لیں۔
جب ڈو اچھی طرح سے تیار ہو جائے تو اسے پیالے میں نکال کر پلاسٹک فوائل سے کور کرکے ایک طرف رکھ دیں۔
اسٹفنگ کے لیے: پین میں مکھن گرم کرکے اس میں پیاز کے سلائس شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکائیں، تاکہ وہ اچھی طرح نرم ہو جائے۔
پھر چولہا بند کر دیں۔
اب اس میں فریش کریم، پھینٹے ہوئے انڈے، نمک اور پسی کالی مرچ شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔
اب پائی والے مولڈ کو تھوڑا سا چکنا کرلیں اور ڈو کو بیل کر اس پر پھیلا دیں۔
خیال رہے کہ ڈو تھوڑی موٹی رہے۔
پھر اس پر سلائس کی ہوئی چیز پھیلائیں۔
اس کے بعد اس میں کریم اور انڈے وال مکسچر ڈال کر پھیلا دیں۔
آخر میں اسے ایک سو اسی ڈگری پر بیس سے پچیس منٹ تک بیک ہونے کے لیے چھوڑ دیں۔
گولڈن ہونے کی صورت میں نکال کر سرو کریں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.