کھجوروں کی گٹھلیاں نکال کر اُن کا گودا بنالیں۔
اب اخروٹ کو باریک کاٹ کر رکھ دیں۔
اب دیگچی یا کڑاہی میں مارجرین کو ہلکا سا گرم کریں اور اس میں کھجور کا گودا ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔
جب وہ گاڑھا ہو جائے تو چینی اور پسا کھوپرا شامل کرکے پانچ منٹ کے لیے بھون لیں۔
پھر ڈائجسٹو بسکٹس کا چورا کرکے اس میں ملائیں اور اخروٹ ڈال کر چمچ سے چلا کر اچھی طرح مکس کریں۔
اس کے بعد ایک تھالی میں ذراسی چکنائی لگاکر حلوہ پھیلاکر جما دیں۔
اب کریم کو اچھی طرح پھینٹ لیں۔
جب گاڑھی ہوجائے تو اسے حلوے کے اوپر پھیلا دیں۔
ساتھ ہی تھوڑے سے اخروٹ اوپر سجانے کے لئے ڈال دیں۔
آخر میں حلوے کے چوکور کاٹ کر سرو کریں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.
hhhhhhmmmmm nice sound date delight