Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Pudding, Kheer, Jelly, Custard Urdu Recipes > Chocolate Orange Pudding چاکلیٹ اورنج پڈنگ

Chocolate Orange Pudding چاکلیٹ اورنج پڈنگ

Chocolate Orange Pudding چاکلیٹ اورنج پڈنگ
Prep Time
1 Hour
Cook Time

1 Hour
Serves

4 - 6
This Chocolate Orange Pudding is my favorite to serve my dear guests. You can serve it alone or with ice cream. Just follow the recipe and you will end up a fantastic dessert.
Viewed: 1566
Source:  Kinza Khan
1 Ratings
1 out of 5 stars
 Rate It

  • (سنگترہ ایک عدد (چھلا اور ایک چوتھائی کپ جوس
  • کوکو پاؤڈر پچھتر گرام
  • میدہ ایک سو پچاس گرام
  • (بادام ایک سو پچاس گرام (موٹے پسے ہوئے
  • انڈے دو عدد
  • دودھ ایک سو پچہتر ملی لیٹر
  • براؤن شوگر ایک سو پچاس گرام
  • مکھن ایک سو پچاس گرام
  • ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
  • نمک ایک چٹکی
  • :سیرپ کے لئے
  • سنگترہ دو عدد
  • (ونیلا بینز ایک عدد (لمبائی میں آدھا کٹا ہوا
  • کاسٹر شوگر سوا کپ
  • پانی تین سو ملی لیٹر

  1. اوون کو ایک سو ستر ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرلیں۔

  2. اڑھائی سو ملی لیٹر والے چھ ریمکنز کو مکھن کے ساتھ گریس کرلیں۔

  3. ایک سنگترے کو چھ گول سلائس میں کاٹ کر ہر ایک ریمکنز میں رکھ دیں۔

  4. باقی کے سنگترے کا جوس نکال لیں یہ تقریباً تین چوتھائی کپ جوس بن جائے گا۔

  5. اب ایک ساس پین میں جوس، ونیلا بینز، کاسٹر شوگر اور پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکا لیں تاکہ چینی حل ہوجائے۔

  6. آنچ کو تیز کرلیں تاکہ ابال آجائے اور اسے دس منٹ تک مزید ابال لیں تاکہ مکسچر آدھا رہ جائے اور گاڑھا ہوکر ایک سیرپ کی شکل میں آجائے اور ونیلا بینز کو نکال لیں۔

  7. اب سیرپ کو ہر ریمکنز میں ڈیڑھ سینٹی میٹر تک بھر دیں اور ریمکنز کو فریج میں سیٹ کرکے رکھ دیں۔

  8. پڈنگ کے لئے: پڈنگ کے تمام اجزاء کو ایک بڑے پیالے میں ڈال کر الیکٹرک بیٹر کی مدد سے مکس کرلیں یہاں تک کہ مکسچر یکساں ہوجائے۔

  9. اب اس میں مکسچر کو ریمکنز کے اوپر ڈال دیں اور چمچ کی الٹی سائیڈ سے مکسچر کو ہموار کرلیں۔

  10. اب ریمکنز کو ایک بڑے گہرے کناروں والی بیکنگ ڈش میں رکھ دیں اور بیکنگ ڈش میں اتنا گرم پانی ڈالیں کہ ہر ریمکنز کے آدھے حصے تک پانی پہنچ جائے۔

  11. بیکنگ ڈش کو ایلومینیم فوائل پیپر کی مدد سے پوری طرح لپیٹ دیں۔

  12. اب اسے اوون کی درمیانی شیلف پر پینتالیس سے پچاس منٹ تک بیک کرلیں۔

  13. پھر اوون سے نکال لیں۔

  14. اب ہر ایک ریمکنز پر سرونگ پلیٹ رکھ کر اسے احتیاط سے پلٹ لیں۔

  15. باقی بچے سنگترے کے جوس کو ہر پڈنگ کے اوپر ڈال دیں۔

  16. ونیلا آئس کریم کے ساتھ سرو کریں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Chocolate Orange Pudding چاکلیٹ اورنج پڈنگ recipe:

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping