پہلے ادرک، لہسن، پسی لال مرچ، پسا دھنیا، ہلدی اور پسے ہوئے زیرے کا اچھی طرح پیسٹ بنالیں۔
ایک پین میں چار کھانے کے چمچ تیل گرم کرکے اس میں دو عدد پیاز فرائی کرلیں۔
اب اس میں آدھا دار چینی کا ٹکڑا ، پانچ عدد لونگ، پانچ عدد الائچی، نو عدد ثابت کالی مرچ اورچکن ڈال کر پکائیں۔
پھر پسے ہوئے مصالحے ڈال کر تھوڑی دیر اور پکائیں۔
اب دو کپ پانی ڈال کر پین کو ڈھک دیں، جب تک چکن اچھی طرح سے پک جائے۔
زعفران کو دہی میں پھینٹ لیں اور چکن میں ڈال کر دس منٹ پکائیں۔
پھر چولہے سے ہٹا کے سائیڈ پر رکھ دیں۔
باقی بچے ہوئے تیل میں تیز پتے، باقی آدھا دار چینی کا ٹکڑا، پانچ عدد لونگ، پانچ عدد الائچی اور نو عدد ثابت کالی مرچ کو ڈال کر فرائی کریں۔
اب اس میں باقی بچے ہوئے دو عدد پیاز ڈال کر سنہرے کرلیں۔
اب اس میں چاول شامل کرکے فرائی کرلیں۔
پین میں پانی اور نمک ڈال کر پکانے کے لیے رکھ دیں۔
ایک سرونگ ڈش میں پہلے ایک تہہ چاول کی لگائیں پھر دوسری تہہ چکن کی لگائیں۔
دوبارہ چاول اور چکن کی تہہ لگا کر تلے ہوئے بادام سے گارنش کرکے سرو کریں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.
testy chicken palao ...awww <3 thnakx 4 upload this recipies .....Azeem_rockzz007@yahoo.com
assalam o aalikum bht maza aaya banay ma magr pani ziyada dal diya hai khire khechri banimagr tasty thy ist time try ki
its really nice i 'll must try
i want real recipes of pulao these recepies ar not real old way of making aromatic pulao
very tasty chikhen pulao. thanks