Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Lamb Urdu Recipes > Zafrani Badami Korma (Saffron Brown Qurma) زعفرانی بادامی قورمہ

Zafrani Badami Korma (Saffron Brown Qurma) زعفرانی بادامی قورمہ

Zafrani Badami Korma (Saffron Brown Qurma) زعفرانی بادامی قورمہ
Prep Time
25 Mins
Cook Time

45 Mins
Serves

6
Feed your family with this aromatic meat dish. Saffron, cardamom and kewera make a delicious taste with yogurt and other spices in this curry dish. Zafrani Badami Korma (Saffron Brown Qurma) is perfect to serve with taftan or naan.
Viewed: 9511
Source:  Rabia Azhar
2 Ratings
4 out of 5 stars
 Rate It

  • بکری کا گوشت گول بوٹی ایک کلو (چکن کا بھی بنا سکتے ہیں)
  • چکن ایک عدد وزن ڈیڑھ کلو (بارہ ٹکڑے کروا لیں)
  • ادرک و لہسن باریک کٹا ہوا دو کھانے کے چمچ
  • لال کشمیری مرچ چار سے چھ عدد
  • ثابت دھنیا ڈھائی کھانے کے چمچ
  • کالی مرچ آٹھ دانے
  • لونگ چار عدد
  • چھوٹی الائچی آٹھ عدد
  • سیاہ زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • بادام آٹھ دانے
  • خشخاش ایک کھانے کا چمچ
  • زعفران تھوڑا سا
  • کیوڑہ چند قطرے
  • پیاز چار ڈلی
  • دہی ایک پیالی
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • کوکنگ آئل ایک پیالی

  1. سب سے پہلے ایک بڑے پیالے میں گوشت دھو کر ڈال دیں پھر اس میں دہی، ادرک و لہسن، نمک اچھی طرح ملاکر رکھ دیں۔

  2. کشمیری مرچ، دھنیا، کالی مرچ، لونگ کی چٹنی بلینڈر میں پیس لیں۔

  3. جب اچھی طرح چٹنی بن جائے تو یہ بھی گوشت میں ملادیں ۔

  4. اب ایک دیگچی لیں اور کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں پیاز ڈال کر گولڈن براؤن ہو جائے تو نکال کر کسی اخبار پر پھیلا دیں تاکہ خستہ ہو جائے پھر ہاتھ سے کرش  کرکے گوشت میں ملادیں (mix

  5. اب مصالحہ ملا ہوا گوشت دیگچی میں ڈال کر ڈھکن ڈھانک کر ہلکی آنچ میں پکنے دیں۔

  6. خشخاش، الائچی، بادام، سیاہ زیرہ ملاکر باریک پیس کر رکھ لیں۔

  7. زعفران اور کیوڑہ ملاکر  رکھ لیں۔

  8. جب گوشت کا پانی سوکھ جائے تو بھون  کر دو سے ڈھائی پیالی گرم پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔

  9. جب کوکنگ آئل اوپر آنے لگے تو پسی ہوئی خشخاش وغیرہ ڈال دیں۔

  10. بالکل ہلکی آنچ کر دیں زعفران کیوڑہ ڈال کر دس منٹ کے لئے دَم پر رکھ دیں۔

  11. ایک چائے کا چمچ کچا گھی ڈال دیں۔

  12. دس منٹ بعد مزیدار زعفرانی قورمہ تیار ہے۔

  13. گرم گرم شیر مال یا تافتان کے ساتھ سرو کریں۔

  14. بالکل یہی طریقہ چکن کا ہے۔

  15. صرف چکن کو پہلے ہلکا سا تَل لیں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Zafrani Badami Korma (Saffron Brown Qurma) زعفرانی بادامی قورمہ recipe:

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping