پہلے گوشت کی بوٹیوں پر نمک، پسی لال مرچ، پسا گرم مصالحہ، پپیتے کا پیسٹ، تیل، پسا دھنیا، ادرک لہسن کا پیسٹ اور لیموں کا رس ڈال کر رات بھر کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
اب آلو، ٹماٹر اور پیاز کو ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور مصالحہ لگے ہوئے گوشت میں فرائی کرنے سے دس منٹ پہلے ڈال دیں۔
اس کے بعد شاشلک اسٹک پر ایک بوٹی، پھر آلو، پھر بوٹی، پھر ٹماٹر اس کے بعد بوٹی اور پیاز لگا کر فرائی پین اور گرل پین میں سینک لیں۔
مزے دار بلوچی تکہ تیار ہے۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.