پہلے بادام کو ہلکا سا اُبال کر اس کا چھلکا اُتار لیں، خیال رہے کہ بادام بالکل کچے رہنے چاہئیں۔
اب ان کا خوب اچھا سا پاؤڈر بنالیں۔
ایک پیالے میں بادام کا پاؤڈر، آئسنگ شوگر، انڈوں کی زردی، ونیلا ایسنس، بیکنگ پاؤڈر، مکھن، میدہ، دودھ اور نمک شامل کرکے خوب اچھی طرح سے گوندھ لیں۔
اگر ڈو خشک لگے تو تھوڑا سا دودھ مزید استعمال کر سکتے ہیں۔
اب اس کی چھوٹی چھوٹی بالز بنالیں۔
پھر اوون ٹرے کو تھوڑا سا چکنا کرلیں۔
بالز کو ہاتھوں کی مدد سے تھوڑا تھوڑا سا دبا کر اوون ٹرے پر رکھتے جائیں۔
اب اسے اوون میں دو سو ڈگری پر آٹھ سے دس منٹ کے لیے بیک کر لیں۔
سنہرا رنگ آنے پر نکال کر سرو کریں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.