چنے کی دال، مونگ کی دال، مسور کی دال، ماش کی دال اور ارہر کی دال کو ملا کر دھو لیں۔
اب ایک برتن میں تمام دالوں کے ساتھ چھ کپ پانی، نمک، پسی لال مرچ، ہلدی، ادرک لہسن کا پیسٹ اور ٹماٹر ڈال کر پکنے دیں۔
جب وہ گَل جائیں تو انہیں گھوٹ لیں۔
ساتھ ہی ان میں پسی سونف اور پسا گرم مصالحہ شامل کرکے پکائیں۔
بگھار کےلئے گھی گرم کرکے باریک کٹی آدھی پیاز، ثابت لال مرچ، سفید زیرہ اور کڑی پتے ڈال کر بگھار بنا کر شامل کریں۔
آخر میں اسے ڈش میں نکال کر ہرا دھنیا، ہری مرچ، پودینہ اور کٹی ادرک سے گارنش کرکے سرو کریں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.
salam Today I tried it... its really testy. also add green chilli after added tomatoes.