سب سے پہلے ایک دیگچی میں دودھ ابال لیں پھر ایک پیالی میں کارن فلور ملائیں اور دودھ میں چینی اور کارن فلور ملا کر پکائیں۔
انڈے الگ پھینٹ کر رکھ لیں۔
دودھ کا آمیزہ ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں انڈے مکس کرکے کسی دیگچی میں پانی ڈال کر اس میں رکھ دیں۔
یاد رکھیں کہ دیگچی میں پانی کم ہو۔
اب آگ جلائیں اور اسے پکنے دیں۔
جب آمیزہ گاڑھا ہوجائے تو چولہا بند کردیں۔
پھر پڈنگ کسی شیشے کے باؤل میں نکال لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
انگور کے دانے اور کیلے کے گول گول سلائس کاٹ کر اوپر سجا دیں۔
آم کے باریک ٹکڑے کرکے اور کینو کے بیج نکال کر ان کے اوپر خوبصورتی سے سجائیں اور ٹھنڈا ہونے پر اسے پیش کریں۔
لذت بھری فروٹ پڈنگ ثابت ہوگی۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.