Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Chef Gulzar Hussain Urdu Recipes > Doodh Khoya Jamun دودھ کھویا جامن by Chef Gulzar Hussain

Doodh Khoya Jamun دودھ کھویا جامن

Doodh Khoya Jamun دودھ کھویا جامن
Prep Time
15 Mins
Cook Time

30 - 35 Mins
Serves

As Desired
This Khoya Jaman recipe is pretty good and it’s worth getting some really fresh khoya to do this with.
Viewed: 8077
Source:  Chef Gulzar Hussain
6 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • :گلاب جامن بنانے کے لیے
  • خشک دودھ دو کپ
  • انڈے دو عدد
  • بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • میدہ دو کھانے کے چمچ
  • گھی دو سے تین کھانے کے چمچ
  • پستہ گارنش کے لیے
  • :دودھ کھویا بنانے کے لیے
  • کھویا ایک پاؤ
  • خشک دودھ آدھا کلو
  • چینی آدھا کپ
  • :چاشنی کے لیے
  • چینی آدھا کلو
  • کیوڑا ایسنس چند قطرے

  1. دودھ کھویا بنانے کے لیے:

  2. پین میں خشک دودھ اور آدھا کپ چینی ڈال کر حل کرلیں اور اس میں کھویا شامل کرکے اتنا پکائیں کہ کھویا حل ہوجائے اور آمیزہ گاڑھا ہوجائے۔

  3. اُتار کر ایک طرف رکھ دیں۔

  4. چاشنی یا شیرہ بنانے کے لیے:

  5. ایک پین میں آدھا کلو چینی اور پانی ڈال کر اتنا پکائیں کہ گاڑھا ہوجائے۔

  6. اب اس میں چند قطرے کیوڑا ایسنس شامل کریں اور مکس کرکے اُتار لیں۔

  7. چاشنی یا شیرہ تیار ہے۔

  8. گلاب جامن بنانے کے لیے:

  9. ایک مکسنگ باؤل میں خشک دودھ، میدہ، بیکنگ پاؤڈر، گھی اور انڈے پھینٹ کر تھوڑا تھوڑا کرکے شامل کرکے گوندھ لیں۔

  10. اب ان کے پیڑے بنالیں۔

  11. پین میں تیل کو درمیانی آنچ پر گرم کرلیں اور پیڑوں کو ڈال کر پین کو مسلسل ہلاتے رہیں۔

  12. پھر انھیں نکال کر فوراً چاشنی میں ڈالیں اور چھوڑدیں۔

  13. اب ایک سرونگ ڈش میں دودھ کھویا کا آمیزہ شامل کرکے گلاب جامن ڈالیں۔

  14. پستہ اور بچے ہوئے کھوئے سے گارنش کرکے سرو کریں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Doodh Khoya Jamun دودھ کھویا جامن recipe:

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping