Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Cakes, Pancakes, Frostings Urdu Recipes > Christmas Cake کرسمس کیک

Christmas Cake کرسمس کیک

Christmas Cake کرسمس کیک
Prep Time
1 Hour + 4 Days
Cook Time

2 Hours
Serves

As Desired
Celebrate the joys of Christmas with homemade Christmas Cake. Though it is not easy to make yet the end result is much satisfying. Moist and delicious this cake is really something.
Viewed: 7655
Source:  Zarnak Sidhwa
2 Ratings
5 out of 5 stars
 Rate It

  • :مارزی پین کے لئے
  • (آئسنگ شوگر آٹھ اونس (چھنی ہوئی
  • (کاسٹر شوگر آٹھ اونس (چھنی ہوئی
  • (بادام آٹھ اونس (پسے ہوئے
  • آلمنڈ ایسنس ایک چائے کا چمچ
  • انڈے ایک سے دو عدد
  • :فونڈنٹ آئسنگ کے لئے
  • (آئسنگ شوگر پانچ سو گرام (چھنی ہوئی
  • (گلوکوز لیکیوڈ ایک کھانے کا چمچ (نیم گرم
  • گلیسرین ایک چائے کا چمچ
  • انڈے کی سفیدی ایک سے ڈیڑھ عدد
  • :کیک کے لئے
  • سفید مکھن چھ اونس
  • براؤن شوگر آٹھ اونس
  • (کالی کشمش دو سو گرام (بڑی اور چھوٹی
  • منقہ ایک سو گرام
  • پیلی کشمش تین سو گرام
  • لال گلیزڈ چیریز دو اونس
  • کینو کا جوس چار اونس
  • انڈے تین عدد
  • میدہ آٹھ اونس
  • (دار چینی ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
  • مکسڈ کیک اسپائس ایک چائے کا چمچ
  • بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  • کینو کا چھلکا ایک عدد
  • سونٹھ ایک کھانے کا چمچ
  • خشک میوے نو اونس
  • (بادام تین اونس (ابلے اور کٹے ہوئے
  • کینو کا جوس حسب ضرورت
  • خوبانی کا جیم حسب ضرورت
  • رائل آئسنگ حسب ضرورت

  1. مارزی پین کے لئے: ایک پیالے میں آئسنگ شوگر، کاسٹر شوگر، پسے بادام، آلمنڈ ایسنس اور انڈوں کو شامل کرکے اچھی طرح گوندھ کر اسٹف پیسٹ تیار کرلیں۔

  2. کلنگ میں لپیٹ کر فریج میں رکھ دیں۔

  3. فونڈنٹ آئسنگ کے لئے: ایک پیالے میں آئسنگ شوگر، نیم گرم گلوکوز لیکیوڈ، گلیسرین اور انڈے کی سفیدی ڈال کر مکس کرکے نرم بال تیار کرلیں۔

  4. دس منٹ گوندھیں جب تک اسمود نہ ہوجائے اور فوراً استعمال کرلیں۔

  5. کیک کے لئے: ایک برتن میں سفید مکھن، براؤن شوگر، کالی کشمش، منقہ، پیلی کشمش، لال گلیزڈ چیریز اور تازہ کینو کا جوس ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔

  6. تمام چیزیں اچھی طرح مکس ہوجائیں تو چولہے سے ہٹا کر ٹھنڈا کر لیں۔

  7. پھر اس میں انڈے ڈال کر مکس کریں۔

  8. اس کے بعد میدہ، پسی دار چینی، مکسڈ کیک اسپائس، بیکنگ پاؤڈر، ایک عدد کینو کا چھلکا، سونٹھ، خشک میوے اور بادام ڈال کر فولڈ کریں۔

  9. اب نو انچ کے کیک پین کو گریس کرکے نیچے کی طرف اور اطراف میں بٹر پیپر لگا دیں۔

  10. پھر اس میں کیک کا آمیزہ ڈال دیں۔

  11. ایک چمچے کو گرم پانی میں ڈبو کر کیک کے آمیزے کو اوپر سے برابر کردیں۔

  12. اب اسے پہلے سے گرم اوون میں ایک سو پچاس ڈگری سینٹی گریڈ پر پینتالیس منٹ بیک کریں۔

  13. اس کے بعد اوون کا ٹمپریچر کم کرکے ایک سو چالیس ڈگری سینٹی گریڈ کردیں اور کیک کو مزید ایک سے سوا گھنٹہ بیک کریں۔

  14. اب کیک کو اوون سے نکال کر کیک کے سانچے میں ہی رات بھر کے لیے چھوڑ دیں۔

  15. اگلے روز کیک کے اوپر کی طرف کسی باریک چیز کی مدد سے بہت سے سوراخ کریں۔

  16. پھر اس پر کینو کا جوس ڈالیں کہ وہ اچھی طرح کیک میں جذب ہوجائے۔

  17. اب اسے فوائل پیپر سے ڈھانپ کر رکھ دیں۔

  18. استعمال کرنے سے پہلے فوائل پیپر سے نکال کر پھر سے اوپر کی طرف سوراخ کریں اور مزید کینو کا جوس ڈالیں کہ اچھی طرح جذب ہوجائے۔

  19. اب کیک کو سانچے سے نکال کر کیک سے دو انچ بڑے کیک بورڈ پر رکھیں۔

  20. خوبانی کا جیم بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کرلیں۔

  21. پھر اسے چھان لیں کہ اس میں خوبانی کے ثابت ٹکڑے نہ رہیں۔

  22. اب چھانے ہوئے جیم کو برش کی مدد سے اچھی طرح کیک پر لگا دیں۔

  23. الگ سے مارزی پین کو پلاسٹک شیٹ کے درمیان میں رکھ کر بیل لیں۔

  24. پھر اسے پلاسٹک شیٹ سے نکال کر کیک کے اوپر لگا دیں۔

  25. ہتھیلی کی مدد سے اچھی طرح اسمود کریں اور مارزی پین کے کیک سے باہر نکلنے والے حصے کو کاٹ کے الگ کر دیں۔

  26. اب مارزی پین کو خشک ہونے کے لیے کچھ دن تک چھوڑ دیں۔

  27. فونڈنٹ آئسنگ کے لئے: پلاسٹک شیٹ کے دو ٹکڑوں پر تھوڑی سی آئسنگ شوگر چھڑکیں۔

  28. ان کے درمیان میں فونڈنٹ آئسنگ رکھ کر بیل لیں۔

  29. اب مارزی پین کی لیئر پر اورنج جوس لگائیں۔

  30. اس پر فونڈنٹ آئسنگ رکھ دیں۔

  31. فونڈنٹ آئسنگ کے کیک سے باہر نکلنے والے حصے کو کاٹ کر الگ کردیں۔

  32. اب اسے خشک ہونے کے لئے رات بھر چھوڑ دیں اور کوئی سجاوٹ نہ کریں اور نہ ہی فریج میں رکھیں۔

  33. کیک کے کناروں پر رائل آئسنگ لگائیں اور بچی رائل آئسنگ کو گلو کی طرح استعمال کریں۔

  34. اب کیک کے گرد ایک ربن باندھ دیں۔

  35. اگر ضرورت ہو تو اوپر سے مزید سجالیں۔

  36. کرسمس کیک تیار ہے۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Christmas Cake کرسمس کیک recipe:

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping