Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Rice, Biryani, Pulao Urdu Recipes > Kabuli Biryani قبولی بریانی

Kabuli Biryani قبولی بریانی

Kabuli Biryani قبولی بریانی
Prep Time
30 Mins
Cook Time

1 Hour
Serves

5 - 6
This mincemeat with gram lentils mixed biryani recipe is sure to delight your family. Experiment!
Viewed: 20973
Source:  Khushi Khan
12 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • باسمتی چاول ایک کلو
  • چنے کی دال ایک پیالی
  • (قیمہ ایک کلو ﴿ہاتھ کا کُٹا ہوا
  • ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • (لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  • ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • گھی دو کھانے کے چمچ
  • دہی ایک پیالی
  • (پودینہ آدھی گٹھی ﴿باریک کٹا ہوا
  • (ہری مرچ تین عدد ﴿کٹی ہوئی
  • (کالی مرچ چھ عدد ﴿ثابت کُٹی ہوئی
  • لیموں کا رس دو عدد
  • گھی ڈیڑھ پیالی
  • (پیاز چار عدد ﴿باریک کُٹی ہوئی
  • پودینے کے چند پتے
  • ثابت ہری مرچ تین عدد
  • زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • سفید سرکہ ایک چائے کا چمچ
  • نمک حسب ذائقہ
  • گرم دودھ ایک پیالی
  • زردے کا رنگ ایک چٹکی

  1. باسمتی چاول دھو کر پندرہ منٹ کے لیے بھگو دیں۔

  2. چنے کی دال بکھری بکھری اُبال لیں۔

  3. اب ایک دیگچی میں ہاتھ کا کُٹا ہوا قیمہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، پسی لال مرچ، ہلدی گھی ڈال کر پانی شامل کیے بغیر قیمہ بھون کر اُتار لیں۔

  4. پھر اُبلی دال کا پانی نکال کر دہی، پودینہ، ہری مرچ، ثابت کُٹی کالی مرچ اور لیموں کا رس ملا دیں۔

  5. اس کے بعد ایک چھوٹی دیگچی میں ڈیڑھ پیالی گھی گرم کرکے پیاز گولڈن کریں اور نکال کر اخبار پر پھیلا دیں، تاکہ وہ خستہ ہوجائے اور گھی کو دال میں ملادیں۔

  6. ایک بڑی دیگچی میں چاول اُبالیں۔

  7. پانی میں پودینے کے چند پتے،ثابت ہری مرچ، زیرہ، سفید سرکہ اور نمک ڈال دیں۔

  8. جب چاول دوکنی اُبل جائیں تو پانی نکال کر چاول چھلنی میں رکھ دیں۔

  9. اس کے بعد چاول والی دیگچی میں نیچے تھوڑی سی چکنائی لگاکر چاولوں کی ایک تہہ لگائیں۔

  10. ان پر قیمے کی تہہ اور تھوڑی سی پیاز ہاتھ سے کچل کر ڈال دیں۔

  11. سب سے اوپر چاول ڈالیں۔

  12. پھر گرم دودھ میں زردے کا رنگ ملاکر شامل کریں۔

  13. ساتھ ہی بچی ہوئی تلی پیاز اور لیموں کا رس ڈال کر ڈھکیں۔

  14. اب اسے توے پر پانچ منٹ کے لیے تیز آنچ پر دم دیں۔

  15. پانچ منٹ کے بعد ہلکی آنچ کریں۔

  16. بھاپ آنے پر تیار قبولی دہی کے رائتے اور اچار کے ساتھ سرو کریں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Kabuli Biryani قبولی بریانی recipe:

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping