Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Chicken Urdu Recipes > White Chicken Korma چکن وائٹ قورمہ

White Chicken Korma چکن وائٹ قورمہ

White Chicken Korma چکن وائٹ قورمہ
Prep Time
1 Hr
Cook Time

55 Mins
Serves

4-6
You might make korma many times, but this is a totally different taste. White Chicken Korma make delicious with yogurt and other spices. Serve as main dish with naan.
Viewed: 71495
Source:  KhanaPakana.com
71 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • (مرغی کا گوشت ایک کلو (بغیر ہڈی کا سینہ
  • خشخاش ڈیڑھ چائے کا چمچ
  • (پیاز تین سو پچاس گرام (کٹا ہوا
  • (بادام پچاس گرام (بغیر چھلکا
  • (ہری مرچ تین عدد (کٹی ہوئی
  • (لہسن دو چائے کے چمچ (باریک کٹا ہوا
  • ثابت ہری مرچ ایک عدد
  • (تازہ ادرک دو چائے کے چمچ (باریک کٹی ہوئی
  • لونگ ایک عدد
  • (جائفل ایک چوتھائی چائے کا چمچ (پسی ہوئی
  • (جاوتری ایک چوتھائی چائے کا چمچ (پسی ہوئی
  • دہی ایک سو پچاس گرام
  • گھی ایک تہائی کپ
  • کاجو پچاس گرام
  • چھوٹی الائچی چار عدد
  • تیج پات دو پتے
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • پانی حسبِ ضرورت

  1. خشخاش کو آدھا کپ پانی میں ایک گھنٹے کے لیے بھگو دیں۔

  2. پھر پانی بہا کر خشخاش کو ہاون دستہ میں باریک پیس کر پیسٹ بنالیں۔

  3. دہی کو چیز کلاتھ میں ایک گھنٹے تک لٹکا دیں۔ تاکہ اس کا پانی بہہ جائے۔

  4. پھر اس دہی کو ایک پیالے میں ڈال کر پھینٹ لیں۔

  5. گھی کی بیشتر مقدار ایک پتیلی میں گرم کرلیں۔

  6. اس میں بادام، کاجو، تیج پات ڈال کر معتدل آنچ پر سات یا آٹھ منٹ تک فرائی کریں۔

  7. پیاز ڈال کر مزید سات سے آٹھ منٹ یا پیاز کے ہلکے براؤن ہونے تک فرائی کریں۔

  8. پھر کٹی ہوئی ہری مرچ، چھوٹی الائچی اور خشخاش ڈال کر تین سے چار منٹ فرائی کریں۔

  9. ایک کپ پانی ڈال کر دس منٹ تک پکائیں۔

  10. پھر چولہے سے پتیلی کو اتار لیں اور تیج پات نکال کر پھینک دیں۔

  11. پتیلی کو ٹھنڈا ہونے دیں۔

  12. پھر اس مکسچر کو ایک بلینڈر میں ڈال کر ملائم پیسٹ بنالیں۔

  13. پتیلی میں ایک کھانے کا چمچ گھی ڈالیں اور اس میں لہسن، ادرک، ثابت ہری مرچ، اورلونگ شامل کردیں۔

  14. پھر ایک منٹ بعد چکن کے ٹکڑے ڈال دیں۔

  15. چکن دھیرے دھیرے اپنا جوس چھوڑتا رہے گا۔ اس وقت تک پکائیں جب تک گوشت تقریبا خشک ہو جائے۔

  16. پھر آنچ دھیمی کر دیں اور دہی ڈال کر چمچ مسلسل چلاتے رہیں۔

  17. گراؤنڈ مصالحہ کا مکسچر شامل کردیں اور ساتھ ہی جاوتری، جائفل اور نمک ملا دیں۔

  18. اچھی طرح چمچ چلا کر ڈیڑھ کپ گرم پانی ڈال دیں اور ذائقہ چکھیں۔

  19. اگر آپ کو پیکھا محسوس ہوتو ثابت ہری مرچ اور شامل کر دیں۔

  20. دھیمی آنچ پر تقریباً تیس منٹ تک یا چکن کے گلنے تک پکنے دیں۔

  21. سفید مرغ قورمہ گرم گرم سرو کریں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for White Chicken Korma چکن وائٹ قورمہ recipe:

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping