پہلے چکن بریسٹ دو حصوں میں کاٹ کر اسٹیک ہیمر سے پریس کر لیں، تاکہ ریشہ نرم ہوجائے۔
اس کے بعد لال مرچ کو اُبال کر بلینڈر میں ڈالیں۔
ساتھ میں ہری مرچ، تھائم، اوریگانو، لہسن کے جوئے، ٹماٹر، چکن کیوب اور سرکہ شامل کرکے خوب اچھا سا پیسٹ تیار کرلیں۔
اگر ضرورت ہوتو تھوڑا سا پانی ڈال سکتے ہیں۔
پھر اسے ایک طرف رکھ دیں۔
اب خشک مصالحہ پیسنے والی مشین میں ثابت کالی مرچ، دار چینی، لونگ، زیرہ اور تیز پتا شامل کرکے پیس لیں۔
جب پاؤڈر بن جائے تو اسے ٹماٹر والے سوس میں شامل کردیں۔
ساتھ ہی نمک بھی ڈال دیں۔
اب چکن کو اس سوس میں خوب اچھی طرح سے میری نیٹ کریں۔
گرل پین میں تھوڑا سا تیل شامل کرکے انھیں گرل کرلیں۔
جب دونوں جانب سے تھوڑا سا گولڈن کلر آجائے تو الیمونیم فوائل میں لپیٹ کر انھیں اوون میں دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر آٹھ سے دس منٹ تک بیک کرلیں۔
آخر میں انھیں نکال کر اُبلے چاول یا بریڈ کے ساتھ سرو کریں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.