پہلے دھنیا، زیرہ، کالا زیرہ، ثابت لال مرچ اور پسا کھوپرا بھون لیں اور پھر انھیں خشخاش اور بھنے چنے کے ساتھ باریک پیس لیں۔
اب اسے قیمے میں ملادیں اور ساتھ ہی کچا پپیتا، تلی اور پسی پیاز، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک اور گرم مصالحہ ملاکر اچھی طرح مکس کریں۔
اب بیکنگ ٹرے کو گریس کرکے اس پر قیمے کا مکسچر پھیلائیں۔
اس کے بعد دہی میں چٹکی بھر زردے کا رنگ ملاکر قیمے کے اوپر پھیلا کر ڈالیں۔
پھر اسے کوئلے کا دَم دیں۔
آخر میں ایک سو پچاس ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم اوون میں تیس منٹ بیک کرلیں۔
اس کے بعد چوکور ٹکڑوں میں کاٹ کر پیاز کے رنگز، کٹا ہرا دھنیا اور پودینے کے پتوں کے ساتھ پیش کریں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.
you are so nice cooking show