ٹارٹ کے لیے: پہلے مکھن اور کاسٹر شوگر کو اچھی طرح بیٹ کریں۔
اب انڈا اور ونیلا ایسنس ڈال کر پھر اچھی طرح بیٹ کرلیں۔
اس کے بعد اس میں میدہ شامل کرلیں۔
پھر اس کو ڈو کی شکل دیں۔
پھر اس کو کٹر کی مدد سے گول شیپ میں کاٹ لیں اور پف پیسٹری ٹرے میں رکھ دیں۔
پھر اس کو آدھا بیک تقریباً دس منٹ کے لیے بیک کرلیں۔
فلنگ کے لیے: ایک پیالے میں کشمش، کینو کا چھلکا، بادام، کالی کشمش، اخروٹ، لال گلیزڈ چیریز، ہری گلیزڈ چیریز اور انڈے ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
پھر اس میں چینی ڈال کر پھینٹ لیں۔
پھر اس میں دار چینی ڈال کر مکس کر لیں تاکہ اس میں خوشبو آجائے۔
پھر اس مکسچر کو ڈو میں ڈال کر ایک سو اسی ڈگری پر دس سے پندرہ منٹ کے لیے بیک کرلیں۔
جیم سے گارنش کرکے سرو کریں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.