Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Chicken Urdu Recipes > Palak Methi Chicken (Spinach Fenugreek Chicken) پالک میتھی چکن

Palak Methi Chicken (Spinach Fenugreek Chicken) پالک میتھی چکن

Palak Methi Chicken (Spinach Fenugreek Chicken) پالک میتھی چکن
Prep Time
20 Mins
Cook Time

30 Mins
Serves

4 - 6
- is a dish with soft and tender texture. Cooked chicken with spinach and Fenugreek develop a wonderful taste. Even people who don’t like vegetables will never stop their hand to eat it. It goes best with chapatti or boil rice.
Viewed: 10642
Source:  Rabea Azhar
4 Ratings
5 out of 5 stars
 Rate It

  • چکن آدھا کلو
  • پالک آدھا کلو
  • تازہ چھوٹی میتھی چار گٹھی
  • نمک حسبِ پسند
  • ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا)
  • پیاز ایک عدد (باریک کٹی ہوئی درمیانی)
  • ٹماٹر ایک عدد (باریک کٹا ہوا درمیانہ)
  • لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی)
  • سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • ہلدی آدھا چائے کا چمچ
  • ہری مرچیں دو سے تین عدد
  • ہرا دھنیا آدھی گٹھی
  • کوکنگ آئل آدھی پیالی

  1. میتھی کی گٹھیاں کھول کر دس منٹ (10 mins) ٹھنڈے پانی میں بھگو کر رکھیں (اگر اس پانی میں چٹکی بھر ہلدی ڈال دیں تو میتھی کی کڑواہٹ کم ہو جائے گی) پھر باریک کاٹ لیں۔

  2. پالک کی گٹھی کھول کر صاف دھولیں اور ابلتے ہوئے پانی میں دو سے تین منٹ اُبال کر ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں۔ پھر پانی سے نتھار کر باریک کاٹ لیں۔

  3. پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ (2-3 mins) گرم کریں اور پیاز کو ہلکا سنہرا فرائی (Fry) کرلیں۔

  4. اس میں ادرک لہسن، نمک، لال مرچ، زیرہ اور ہلدی ڈال کر دو سے تین منٹ بھونیں۔ پھر چکن کو صاف دھو کر ٹماٹر کے ساتھ ڈالیں اور ڈھک دیں۔ درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ چکن کا اپنا پانی خشک ہو جائے۔

  5. پھر میتھی اور پالک ڈال کر اتنی دیر بھونیں (Roast) کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔

  6. دو سے تین (2-3) ہری مرچیں اور آدھی (1/2) گٹھی ہرا دھنیا باریک کاٹ کر چھڑک دیں اور ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ (5-7 mins) دَم پر رکھ دیں۔

  7. سجاوٹ: سردیوں میں میتھی کی زبردست خوشبو سے مہکتی ہوئی اس ڈِش کو گرم گرم چپاتی کے ساتھ پیش کریں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Palak Methi Chicken (Spinach Fenugreek Chicken) پالک میتھی چکن recipe:

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping