Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Shireen Anwar Urdu Recipes > ریڈ ویلویٹ کیک ود ونیلا فرسٹنگ Red Velvet Cake With Vanilla Frosting by chef shireen anwar

ریڈ ویلویٹ کیک ود ونیلا فرسٹنگ Red Velvet Cake With Vanilla Frosting

ریڈ ویلویٹ کیک ود ونیلا فرسٹنگ Red Velvet Cake With Vanilla Frosting
Prep Time
30 Mins
Cook Time

40 Mins
Serves

4
is a Southern specialty & very luxury looking cake with its hot red colour. Following article will teach you how to make superb velvet cake and with homemade vanilla frosting or icing for the cake.
Viewed: 13269
Source:  Chef Shireen Anwar in Masala Mornings on Masala TV Channel
20 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • مکھن چار اونس
  • انڈے دو عدد
  • دودھ ایک کپ
  • میدہ دو کپ
  • کوکو پاؤڈر ایک تہائی کپ
  • کھانے کا لال رنگ ایک اونس بوتل
  • چینی ڈیڑھ کپ
  • ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
  • سفید سرکہ ایک کھانے کا چمچ
  • نمک آدھا چائے کا چمچ
  • چاکلیٹ چپس آدھا کپ
  • (ونیلا فرسٹنگ کے لیے)
  • مکھن آدھا کپ
  • آئسنگ شوگر ڈیڑھ کپ
  • ونیلا ایسنس آدھا چائے کا چمچ

  1. اوون کو پہلے سے ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم کر لیں۔

  2. اب تیرہ انچ چوڑے، نو انچ لمبے اور دو انچ چوڑائی والے کیک پین کو گریس کر کے خشک میدہ چھڑک دیں۔

  3. اب ایک بڑے پیالے میں مکھن اور چینی ڈال کر اچھی طرح بیٹ کریں۔

  4. اس میں انڈے اور ونیلا ایسنس ڈال کر مزید بیٹ کر لیں۔

  5. دودھ میں سفید سرکہ اور حسب ضرورت کھانے کا لال رنگ ڈال کر مکس کریں اور الگ رکھ دیں۔

  6. اب میدے میں کوکو پاؤڈر اور نمک ڈال کر چھان لیں۔

  7. اب میدے کا چھنا ہوا آمیزہ مکھن کے آمیزے میں شامل کر کے فولڈ کریں۔

  8. ساتھ ہی دودھ اور رنگ کا آمیزہ بھی ڈالتے جائیں۔

  9. اب اسے کیک پین میں ڈال کر پہلے سے گرم اوون میں تیس منٹ بیک کریں۔

  10. پھر اوون سے نکال کر تاروں کی جالی پر رکھ کر ٹھنڈا کریں۔

  11. تیار شدہ فروسٹنگ لگائیں اور چاکلیٹ چپس سے سجا کر پیش کریں۔

  12. (فروسٹنگ بنانے کے لیے)

  13. مکھن کو اچھی طرح بیٹ کریں۔

  14. اس میں آہستہ آہستہ آئسنگ شوگر بھی شامل کرتے رہیں اور مسلسل بیٹ کریں۔

  15. اب ونیلا ایسنس ڈال کر مزید پھینٹیں کہ فلفی ہو جائے۔

  16. آخر میں اسے کیک پر لگا کر پیش کریں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for ریڈ ویلویٹ کیک ود ونیلا فرسٹنگ Red Velvet Cake With Vanilla Frosting recipe:

  1. Can we make velvet cake on stove????

    on Aug 14 2014 12:42AM Report Abuse AROOBA

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping