پہلے چکن بوٹیوں کو اچھی طرح دھوکر چھلنی میں رکھیں۔
ایک پیالے میں برف کا پانی اور انڈے کی سفیدی ملادیں۔
اب ٹھنڈا پانی، میدہ، نمک اور پسی سفید مرچ ملاکر اچھی طرح پھینٹ لیں، تاکہ گاڑھا آمیزہ بن جائے۔
پھر چکن بوٹی کو آمیزے میں ڈبو کر تیل میں ڈیپ فرائی کریں اور گولڈن براؤن کرکے نکال لیں۔
یخنی کے لیے: ایک دیگچی میں چکن کی ہڈیاں، پانی، لہسن، کالی مرچ، تیز پتا اور نمک ڈال کر یخنی تیار کریں اور چھان کر رکھ دیں۔
سوس کے لیے: ایک کڑاہی میں مکھن گرم کرکے ٹکڑے کی ہوئی بڑی ہری مرچ کو اسٹر فرائی کریں۔
پھر اس میں میدہ شامل کرکے ہلکا سا بھونیں اور چولہے سے اُتار لیں۔
جب ذرا ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں تیار یخنی ڈال کر چمچ چلاتے رہیں۔
جب سوس گاڑھی ہو جائے تو فریش کریم اور چیڈر چیز شامل کردیں۔
آخر میں ایک ڈش میں چکن ڈال کر تیار سوس ڈالیں اور اوپر سے تھوڑے پارسلے چھڑک دیں۔
مزے دار چکن جیلی پینو تیار ہے۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.