ایک بلینڈر میں گائے کا قیمہ، بیسن، ادرک، نمک، ہری مرچ، لال مرچ، انڈہ، پیاز، گرم مصالحہ، ہرا دھنیا، پودینہ اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔
اب دو سے تین کھانے کے چمچ مکسچر ہاتھ میں رکھیں اور اوپر پینسل رکھ کر دبائیں اور کباب بنالیں۔
پھر پینسل نکال دیں۔
اب ان کبابوں کو پین میں تیل ڈال کر پکالیں۔
احتیاط سے پلٹیں تاکہ ٹوٹنے نہ پائیں۔
پھر پلیٹ میں نکال کر پیاز، لیموں کے سلائس، ٹماٹر اور پودینے کے پتوں سے گارنش کرکے سرو کریں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.