بریڈ سلائس کے کنارے کاٹ کر الگ کردیں۔
اب کوکیز کٹر کی مدد سے اس انہیں گول کاٹ لیں۔
ہر بریڈ سلائس پر ربڑی لگا کردوسری بریڈ سلائس سے ڈھک دیں۔
دو کپ پانی میں چینی ڈال کر ایک تار کا شیرہ بنالیں۔
اب سینڈوچ بریڈ سلائسز کو شیرے میں پندرہ منٹ کے لیے بھگو دیں۔
ایک الگ برتن میں خشک دودھ، زعفران اور دو کپ پانی ڈال کر گاڑھا ہوجانے تک پکائیں۔
پھر اسے بھی بریڈ سلائسز پر ڈال کر تیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔
اس کے بعد ایک سو اسی ڈگری تک گرم اون میں پندرہ منٹ بیک کریں۔
آخر میں کریم سے سجائیں اور کٹے بادام پستے چھڑک کر پیش کریں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.