Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Pies and Pastries Urdu Recipes > Mango Pie with Custard مینگو پائی ود کسٹرڈ by Chef Gulzar Hussain

Mango Pie with Custard مینگو پائی ود کسٹرڈ

Mango Pie with Custard مینگو پائی ود کسٹرڈ
Prep Time
20 Mins
Cook Time

35 Mins
Serves

6
Make this zesty Mango Pie with Custard filled with custard and mango slices and topped with a butter texture. Easy to make, never goes wrong and everyone loves this super delicious pie!
Viewed: 4634
Source:  Chef Gulzar Hussain
2 Ratings
4 out of 5 stars
 Rate It

  • :پائی کے لیے
  • میدہ آدھا کلو
  • مکھن آدھا کپ
  • انڈا ایک عدد
  • آئسنگ شوگر تین سے چار کھانے کے چمچ
  • نمک ایک چٹکی
  • :کسٹرڈ کے لئے
  • مینگو کسٹرڈ آدھا کپ
  • دودھ آدھا کلو
  • چینی آدھا کپ
  • :فلنگ کے لیے
  • (آم چار سے پانچ عدد (سلائس کئے ہوئے
  • چینی ایک کپ
  • انڈا ایک عدد
  • آئسنگ شوگر دو کھانے کے چمچ
  • مکھن آدھا کپ

  1. پائی کے لئے: ایک پیالے میں میدہ، مکھن، آئسنگ شوگر، نمک اور انڈا ڈال کر گوندھ لیں۔

  2. پھر ایک پائی کے سانچے میں اچھی طرح سے مکھن لگائیں۔

  3. اب ایک روٹی بیلیں، جوکہ پین سے بڑی ہو اور پھر پین میں روٹی سیٹ کردیں۔

  4. اوپر وزن رکھ کر پائی کو پہلے سے گرم اوون میں دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر دس منٹ کے لیے بیک کر لیں۔

  5. کسٹرڈ کے لئے: آدھا کلو میں سے ایک کپ ٹھنڈے دودھ میں کسٹرڈ کو مکس کریں۔

  6. اب باقی بچے ہوئے دودھ کو گرم ہونے کے لیے چولہے پر چڑھا دیں۔

  7. جب دودھ گرم ہونے لگے تو اس میں چینی شامل کریں۔

  8. جب چینی حل ہو جائے تو مینگو کسٹرڈ تھوڑا تھوڑا کرکے ڈالیں اور جیسے ہی آمیزہ گاڑھا ہو جائے تو اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لیے چھوڑ دیں۔

  9. کسٹرڈ تیار ہے۔

  10. فلنگ کے لئے: پہلے کسٹرڈ کا آمیزہ پائی میں ڈال کر سیٹ کر لیں اور اُس کے اوپر آم کے سلائس ڈال کر سیٹ کر لیں۔

  11. ایک پیالے میں مکھن، چینی، انڈا اور آئسنگ شوگر کو مکس کرکے آمیزہ تیار کر لیں اور اسے برش کی مدد سے آم کی تہہ کے اوپر لگا دیں۔

  12. پھر اسے پہلے سے گرم اوون میں دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر دس منٹ کے لیے بیک کریں اور سرو کریں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Mango Pie with Custard مینگو پائی ود کسٹرڈ recipe:

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping