اوون کو ایک سو پچاس ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرلیں۔
آٹھ انچ کا مولڈ لے کر اسے گھی سے گریس کرکے میدہ چھڑک دیں۔
ایک پیالے میں مکھن اور براؤن شوگر کو اچھی طرح مکس کرلیں۔
ایک پین میں چینی کو ڈارک براؤن ہونے تک پگھلا لیں اور اس میں تھوڑا پانی ڈال کر اس کو مکھن والے مکسچر میں ڈال دیں۔
میدے میں بیکنگ پاؤڈر ڈال کر اس کو چھان لیں۔
ایک الگ پیالے میں ایک انڈہ اور ایک کھانے کا چمچ چھنا ہوا میدہ ڈال کر مکس کریں۔
بالکل اسی طرح باقی تین انڈے اور تین کھانے کے چمچ میدے کو استعمال کریں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔
پھر انڈے اور میدے والے مکسچر کو مکھن والے مکسچر میں شامل کردیں۔
پھر اس میں کیک اسپائس پاؤڈر اور براؤن سیرپ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
باقی میدے میں ریڈ چیری، گرین چیری، بادام، کشمش، منقٰی، مالٹے کا چھلکا، ونیلا اور لیمن ایسنس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
پھر اسے مکھن والے مکسچر میں شامل کرکے مکس کرلیں۔
اب اس مکسچر کو گریس کئے ہوئے مولڈ میں ڈال دیں اور ایک گھنٹے کے لئے ایک سو پچاس ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کریں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.
pls give ur recipe in english.i m from bangladesh,pls