Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Chicken Urdu Recipes > چکن اسٹیک مشروم سوس کےساتھ Stuffed Chicken Minced Steak with Mushroom Sauce by Chef Shireen Anwar

چکن اسٹیک مشروم سوس کےساتھ Stuffed Chicken Minced Steak with Mushroom Sauce

چکن اسٹیک مشروم سوس کےساتھ Stuffed Chicken Minced Steak with Mushroom Sauce
Prep Time
20 Mins
Cook Time

40 Mins
Serves

4
is classic meaty dish that can be serve as main dish with mushroom sauce, plain boiled rice and steamed veggies. If you want to get great result which is fairly straight forward, just try your best to choose top quality mincemeat, season it properly, and use a carefully hot grill pan during fry.
Viewed: 16941
Source:  Chef Shireen Anwar in Masala Mornings on Masala TV Channel
9 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • مرغی کا قیمہ چار سو گرام
  • پیاز تین کھانے کے چمچ
  • لہسن ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  • ڈبل روٹی ایک سلائس
  • نمک ایک چائے کا چمچ
  • کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
  • ووسٹر سوس ایک چائے کا چمچ
  • اُبلی سبزیاں ایک کپ
  • اُبلے چاول ایک کپ
  • فلنگ کے لیے:
  • موزریلا چیز چار کھانے کے چمچ
  • اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
  • دھنیا ایک کھانے کا چمچ
  • مشروم سوس کے لیے:
  • مکھن ایک کھانے کا چمچ
  • میدہ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
  • یخنی ایک کپ
  • نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • کٹی کالی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • مشروم چار عدد
  • ووسٹر سوس ایک چائے کا چمچ
  • کیچپ دو کھانے کے چمچ

  1. ایک پیالے میں چکن کا قیمہ، باریک کٹی پیاز، ادرک لہسن کا پیسٹ، فریش بریڈ کرمبز، نمک، کالی مرچ اور ووسٹر سوس ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ اسے الگ رکھ دیں۔

  2. دوسرے پیالے میں چیز، اوریگانو اور باریک کٹا ہرا دھنیا ڈال کر مکس کر لیں۔

  3. اب قیمے سے چھ بالز بنائیں۔ ہر بال کو ہتھیلی پر رکھ کر چپٹا کر لیں۔

  4. اس پر تھوڑا سا چیز رکھیں اور دوبارہ سے بال کی شکل میں بنا لیں۔

  5. ایک بار پھر سے اسٹیک کی شکل میں چپٹا کریں۔ خیال رہے کہ فلنگ کا آمیزہ باہر نہ آئے۔

  6. اب ایک گرل پین کو گرم کر کے قیمے سے بنے اسٹیک کو دو کھانے کے چمچ تیل کے ساتھ فرائی کریں۔

  7. ہر اسٹیک کو ہلکی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ پکائیں۔

  8. پکانے کے دوران اسٹیک کو آہستہ آہستہ دباتے بھی رہیں۔

  9. اس کے بعد اسے ایک سرونگ پلیٹ میں نکال کر مشروم سوس ڈالیں۔

  10. آخر میں اسے ابلی سبزیوں اور اُبلے چاول کے ساتھ پیش کریں۔

  11. مشروم سوس بنانے کے لیے:ایک سوس پین میں مکھن گرم کریں۔

  12. اس میں مشروم ڈال کر ایک منٹ تک فرائی کریں۔

  13. پھر اس میں میدہ بھی شامل کر دیں اور مزید کچھ دیر بھون لیں۔

  14. اس کے بعد چولہے سے ہٹا کر یخنی، ٹماٹو کیچپ، نمک، کالی مرچ اور ووسٹر سوس ڈال کر گاڑھا ہو جانے تک پکا لیں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for چکن اسٹیک مشروم سوس کےساتھ Stuffed Chicken Minced Steak with Mushroom Sauce recipe:

  1. Hamila, please get same recipe in English version just above of this comment box. thanks

    on Apr 4 2015 11:30AM Report Abuse KHANAPAKANA SUPPORT TEAM
  2. Asalaam aleikum warahmatullah wabarakatu.This recipe looks very tempting, I would really appreciate if u could send me the recipe in English,as I don't speak Urdu.Jazakahllah kheiran

    on Apr 3 2015 9:12PM Report Abuse HALIMA NOOR MUHIDIN

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping