Join for FREE!  |  Sign In!  |  Submit Recipe!  |  Submit Your Blog

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Chicken Urdu Recipes > Sweet and Sour Chicken سوئٹ اینڈ سار مرغی by Chef Tahir Chaudhry

Sweet and Sour Chicken سوئٹ اینڈ سار مرغی

Sweet and Sour Chicken سوئٹ اینڈ سار مرغی
Prep Time
30 Mins
Cook Time

35 - 40 Mins
Serves

4 - 6
Simple and delicious that can be prepared at home within hour. The tantalizing taste of the sauces and the pineapple juice makes it an amazing hit with all and the kids of all ages!
Viewed: 8234
Source:  Chef Tahir Chaudhry In Cooking A Budget Masala Cooking TV
2 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • (مرغی پانچ سو گرام (بغیر ہڈی چوکور ٹکڑے
  • انڈہ ایک عدد
  • سویا ساس ایک چائے کا چمچ
  • پانچ مصالحوں والا چائنیز مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
  • کارن فلور تین کھانے کے چمچ
  • تیل تلنے کے لئے
  • :ساس کے لئے
  • (لہسن ایک جوا (چوپ کیا ہوا
  • (ہری پیاز چھ عدد (باریک کٹی ہوئی
  • (شملہ مرچ ایک عدد (چوکور کٹی ہوئی
  • (انناس ایک پیالی (چوکور کٹے ہوئے
  • (ادرک ایک کھانے کا چمچ (باریک کٹی ہوئی
  • کارن فلور دو چائے کے چمچ
  • سویا ساس دو چائے کے چمچ
  • ٹماٹو کیچپ دو کھانے کے چمچ
  • سفید سرکہ تین کھانے کے چمچ
  • چینی تین کھانے کے چمچ
  • پانی چار کھانے کے چمچ
  • انناس کا جوس چار کھانے کے چمچ
  • نمک اور پسی ہوئی کالی مرچ حسبِ ذائقہ
  • تیل تین کھانے کے چمچ

  1. ایک پیالے میں مرغی، چائنیز پسے ہوئے پانچ مصالحے، سویا ساس، انڈہ اور کارن فلور ملا کر رکھ دیں۔

  2. کڑاہی میں تیل گرم کریں اور مرغی کے ایک وقت میں ایک ٹکڑے کو سنہری تل کر نکال لیں۔

  3. ساس بنانے کے لئے ایک پیالے میں کارن فلور، پانی، انناس کا جوس، سرکہ، چینی، سویا ساس اور ٹماٹو کیچپ ملا لیں۔

  4. دیگچی میں تیل گرم کرکے لہسن اور ادرک چند سکینڈ کے لئے تلیں اور پھر ہری پیاز، شملہ مرچ، انناس اور تیار ساس ڈال کر ساس گاڑھا ہونے تک پکائیں۔

  5. اس میں نمک، تلی ہوئی مرغی اور کالی مرچ شامل کرکے ملائیں اور ڈش میں نکال کر پیش کریں۔

  6. نوٹ: پانچ مصالحوں والا چائنیز مصالحہ بنانے کے لئے پسی ہوئی لونگ، پسی ہوئی جائفل، پسی ہوئی دار چینی، پسی ہوئی سونف اور پسا ہوا بادیان سب ایک ایک چوتھائی چائے کا چمچ ملالیں اور حسبِ ضرورت استعمال کریں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Sweet and Sour Chicken سوئٹ اینڈ سار مرغی recipe:

  1. ye 5 masalay kya kya hotay hain??

    on Aug 1 2013 11:01AM Report Abuse MISSKHAN

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping