قیمے میں دہی، ادرک لہسن کا پیسٹ اور نمک لگاکر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔
اب اسے تیل میں تیز آنچ پر بھونیں۔
پھر زیرہ، ثابت دھنیا اور ہری مرچ کو کُوٹ کر شامل کریں۔
اس کے بعد پیاز کو آملیٹ والی پیاز کی طرح باریک کاٹ کر ڈال دیں۔
ساتھ ہی گرم مصالحہ، لال مرچ، کالی مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر دَم پر رکھ دیں۔
دس منٹ بعد چولہا بند کرکے ڈش میں نکالیں اور باریک کٹی ادرک چھڑک کر سرو کریں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.
very nice recpe
KhanaPakana.com