Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Keema, Mince, Ground Meat Urdu Recipes > Kharay Masalay Ka Keema کھڑے مصالحے کا قیمہ

Kharay Masalay Ka Keema کھڑے مصالحے کا قیمہ

Kharay Masalay Ka Keema کھڑے مصالحے کا قیمہ
Prep Time
15 Mins
Cook Time

35 Mins
Serves

4-6
Here is a most versatile mince meat recipe prepared with whole spices. Kharay Masalay Ka Keema is great with paratha and roti. Serving with boiled eggs make it more tempting.
Viewed: 31340
Source:  Mona Alam
8 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • روکھا قیمہ ایک کلو
  • (لہسن دو پوتھیاں (ثابت
  • (دھنیا چار کھانے کے چمچ (ثابت
  • دار چینی چار عدد
  • کالی مرچ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
  • تیز پتہ دو عدد
  • ہلدی ایک یا ڈیڑھ چائے کا چمچ
  • (پیاز آٹھ عدد (بڑی
  • تیل ڈیڑھ کپ
  • (ادرک ایک ڈلی درمیانی (ثابت
  • (لال مرچ پچیس یا تیس عدد (ثابت
  • لونگیں بیس عدد
  • بڑی الائچی چار عدد
  • نمک حسب ضرورت
  • دہی ڈیڑھ پاؤ
  • (ہری مرچ پندرہ عدد (بڑی

  1. سب سے پہلے ایک چھلنی میں قیمہ ڈال کر اس پر ایک بار پانی گزار دیں تاکہ وہ صاف ہو جائے۔

  2. ایک دیگچی میں تیل گرم کریں۔

  3. اب اس میں ایک پیاز سلائس کرکے ڈالیں۔

  4. جب گولڈن ہو جائے تو اس میں قیمہ ڈال کر بھونیں اور دو تین منٹ تک بھون کر اس میں لہسن ادرک کاٹ کر ڈال دیں (نہ باریک کٹے ہوں اور نہ موٹے بس درمیانی سائز میں ہوں) اس کے بعد ثابت لال مرچ کو بھی دو دو ٹکڑے کرکے ڈال دیں اور ساتھ ہی ثابت دھنیا، دار چینی، کالی مرچ، تیز پتہ، لونگ، بڑی الائچی اور ہلدی شامل کر دیں۔

  5. نمک بھی حسب ضرورت ڈال دیں اور درمیانی آنچ پر اچھی طرح بھون لیں پھر اس میں گلنے کے لیے تین کپ پانی ڈال کر اس کو درمیانی آگ پر پکنے دیں جب قیمہ گل جائے تو اس کو بھون لیں۔

  6. اب اس میں دہی پھینٹ کر ڈالیں اور تیز آنچ پر اس کو بھونیں جب دہی کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں سلائس کی ہوئی آٹھ عدد پیاز اور موٹی کٹی ہری مرچ ڈال کر ہلائیں اور درمیانی آنچ پر ڈھک کر رکھ دیں۔

  7. بیس منٹ بعد اس کو اچھی طرح بھون لیں۔

  8. تیل اوپر آجائے تو ہرا دھنیا ڈال کر ملا دیں اور گرم گرم قیمہ پراٹھوں اور رائتے کے ساتھ سرو کریں۔

  9. بہت ہی مزے دار کھڑے مصالحے کا قیمہ تیار ہے۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Kharay Masalay Ka Keema کھڑے مصالحے کا قیمہ recipe:

  1. asak,plz do write in english too.

    on Apr 30 2013 7:31AM Report Abuse MARIYAM KHAN

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping