Join for FREE!  |  Sign In!  |  Submit Recipe!  |  Submit Your Blog

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Beef Urdu Recipes > Beef Balchao بیف بالچاؤ by Chef Zakir Qureshi

Beef Balchao بیف بالچاؤ

Beef Balchao بیف بالچاؤ
Prep Time
10 Mins
Cook Time

30 Mins
Serves

4
Learn to make Beef Balchao from your very own Chef Zakir. This dish is upright one made with flavorsome spices and ingredients. You can enhance the embellishment of your dining with it. So must give a try.
Viewed: 4454
Source:  Chef Zakir Qureshi
4 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • بیف انڈر کٹ آدھا کلو
  • دار چینی ایک درمیانہ ٹکڑا
  • (لال مرچ چھ سے سات عدد (خشک
  • لونگ چھ سے سات عدد
  • (زیرہ آدھا کھانے کا چمچ (ثابت
  • (کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (ثابت
  • تیل ایک چوتھائی کپ
  • (ادرک ایک درمیانہ ٹکڑا (کٹی ہوئی
  • لہسن کے جوئے چار سے پانچ عدد
  • ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • پانی ایک کپ
  • ٹماٹر کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  • (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی
  • (پیاز ایک عدد (درمیانی اور سلائس
  • نمک حسب ذائقہ
  • چینی ایک چائے کا چمچ
  • سرکہ دو کھانے کے چمچ

  1. پہلے ایک خشک فرائی پین میں دار چینی، خشک لال مرچ، لونگ، زیرہ اور ثابت کالی مرچ کو ہلکا سا بھونیں اور گرائینڈر میں ڈال کر پاؤڈر بنالیں۔

  2. اب الگ کڑاہی میں دو کھانے کے چمچ تیل گرم کرکے ادرک اور لہسن کے جوئے شامل کرکے اتنا فرائی کریں کہ کچا پن دور ہو جائے۔

  3. پھر پسے ہوئے مصالحے کو اس میں شامل کر دیں۔

  4. ساتھ ہی بییف انڈر کٹ کے چھوٹے کٹے ہوئے کیوبز اور ہلدی شامل کرکے پانچ سے چھ منٹ تک بھونیں۔

  5. پھر اس میں پانی، ٹماٹر کا پیسٹ اور پسی لال مرچ ڈال کر ڈھکیں اور ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔

  6. اس دوران ایک الگ پین میں باقی بچے تیل میں پیاز کو گولڈن براؤن کرلیں۔

  7. پھر اسے نکال کر ہاتھ کی مدد سے چورا کر لیں۔

  8. پندرہ سے بیس منٹ بعد کڑاہی کا ڈھکن ہٹاکر چورا کی ہوئی پیاز، نمک، چینی اور سرکہ شامل کرکے دو سے چار منٹ تک مزید بھون لیں۔

  9. مزے دار بیف بالچاؤ تیار ہے۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Beef Balchao بیف بالچاؤ recipe:

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping