بون لیس چکن پر کارن فلور، لال رنگ، ایک چائے کا چمچ پسی لال مرچ، نمک اور کُٹی کالی مرچ لگا کر مکس کریں اور کچھ دیر کے لئے میری نیٹ کرلیں۔
اب اسے دس منٹ بعد حسب ضرورت تیل میں فرائی کرلیں۔
ایک کڑاہی میں دو کھانے کے چمچ تیل گرم کرکے اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ فرائی کریں۔
جب خوشبو آنے لگے تو باقی آدھا چائے کا چمچ پسی لال مرچ، ہلدی اور کڑی پتے ڈال دیں۔
ساتھ ہی دہی شامل کرکے بھون لیں۔
آخر میں لمبی کٹی ہری مرچ اور چکن ڈال کر پانچ منٹ دَم پر رکھ دیں۔
چکن 65 تیار ہے۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.
ossum show